چتر پور ،یکم دسمبر 1962ء
چتر پور ،یکم دسمبر 1962ء
برادرمکرم حفظکم اللہ السلام و علیکم و رحمۃ اللہ
آپ کا کارڈ مورخہ24 نومبر، مجھے 29 نومبر کو ملا۔ آپ نے صاف صاف ’’جواب جاہلاں باشد خموشی‘‘ تحریر فرمایا۔ صاف صاف لیکن اگر کوئی ان الفاظ کو آپ کے کارڈ میں تلاش کرے تو نہ پا سکے گا۔ دیکھیے اتنے بلیغ اسلوب میں میں کہاں لکھ سکتا ہوں، اور اتنی ’’اشرف و اعلیٰ سطح‘‘ تک میری پہنچ کیوں کر ہو سکتی ہے۔
بدم گفتی و خورسندم، عفاک اللہ، نکوگفتی!
آپ کی تحریر جس کی واپسی کا آپ نے مطالبہ فرمایا، پنجشنبہ کو ان شاء اللہ رجسٹرڈ ارسال خدمت کروں گا۔
پس نوشت:کچھ بعید نہیں کہ سوال ناموں کاسلسلہ پھر شروع ہو۔ کشف ہی تو ہے، غلط ہو سکتا ہے۔
