رياضياتي دنيا
كائنات بہ ظاهر ايك رياضياتي كائنات هے۔ كائنات رياضي كے اصولوں كي حد تك منظم هے۔ يه موجوده كائنات كا ايك ايسا پهلو هے جو اس كے هر حصے ميں نماياں طورپر نظر آتا هے۔
شهد كي مكھي حد درجه صحت كے ساتھ مسدس اشكال (hexagonal) كے چھتے بناتي هے۔ ايٹم كے ذرات كي كميت انتهائي يكساں طورپر متعين هوتي هے۔ زمين كي دو طرفه گردش اتني صحت كے ساتھ هوتي هے كه هزاروں سال پهلےاور هزاروں سال آگے تك كے كلنڈر بنائے جاسكتےهيں۔ يهي كائنات كے تمام اجزا كا حال هے۔ كائنات كا هر جزء اتنے محكم اصولوں كے مطابق عمل كرتاهے كه نهايت صحت كے ساتھ اس كے مستقبل كي پيشين گوئي كي جاسكتي هے۔كائنات كا يه پهلو سائنس دانوں كو بے حد متاثر كرتاهے۔ حتي كه انھيں يقين هوگيا هے كه پوري كائنات ايك رياضياتي ماڈل هے، كسي چيز كو جب تك وه رياضياتي طورپر نه سمجھ ليں، وه گمان كرتے هيں كه ابھي انھوں نے اس كو سمجھا نهيں۔
سائنس داں عالم فطرت كي تحقيق كرتے هيں۔ اگر چه سائنس كے درجنوں شعبے هيں، اور مختلف سائنس داں اپنے شعبوں ميں الگ الگ تحقيق اور مطالعه كا كام كرتے هيں۔ تاهم ان كے كام كا اگر ايك مشترك عنوان دینا هو تو وه يه هوگا — كائنات ميں رياضياتي نظام كي تلاش:
Searching for mathematical order in the universe.
تمام سائنس دانوں كا يه مشترك عقيده هے كه كائنات ميں رياضياتي قطعيت كي حد تك نظم اور ترتيب هے۔ ايك سائنس داں اپني تحقيق پر اس وقت بالكل مطمئن هوجاتاهے، جب كه وه اپني تحقيق كو رياضياتي سانچے ميں ڈھال لے۔ رياضياتي تصديق سائنس داں كے نزديك اس كے نظريے كي صداقت كا آخري ثبوت هے۔
سائنس دانوں كي جماعت كائنات كے مطالعے ميں رياضي كو اسي طرح استعمال كرتي هے، جس طرح سناروں كي جماعت اصلی اور نقلی سونے كے لیے كسوٹي (touchstone)كو استعمال کرتی ہے۔ سنار كسوٹي (touchstone)كي تصديق كے بعد سونے كا سونا هو نا مان ليتاهے۔ اسي طرح سائنس داں رياضي كي تصديق كے بعد نظريے كا صحيح نظريه هونا تسليم كرليتاهے۔
رياضياتي اور كائناتي نظام كے درميان يه مطابقت كيوں هے۔ بعض سائنس دانوں نے يه سوال اٹھايا هے۔ ان كے ايك طبقے نے اس كا براهِ راست جواب ديئے بغير اس كو مزيد ايك سوال پر ختم كرديا هے —كيا كائنات ايك رياضياتي ذهن كي تخليق هے:
Was the universe created by mathematical mind?
كچھ سائنس دانوں نے اس كا مثبت جواب ديا هے۔ سرجيمز جينز فلكي طبيعيات كا ايك مشهور عالم هے۔ اس نے 1932 ميں كها كه بہ ظاهر ايسا معلوم هوتا هے كه كائنات كا نقشه ايك خالص رياضي داں نے تيار كيا تھا:
In 1932, Sir James Jeans, an astrophysicist: “the universe appears to have been designed by a pure mathematician.” (Encylopaedia Britannica (1984) V. 15, p. 531)