چھ بينگ
بيسويں صدي كے آغاز ميں اُس فلكياتي واقعے كي دريافت هوئي جس كو عام طورپر بگ بينگ (Big Bang) كها جاتا هے۔ اِس واقعے كو يه نام برٹش سائنس داں فريڈ هائل (Fred Hoyle) نے ديا تھا جس كي وفات 2001 ميں هوئي۔ بگ بينگ كے بعد خلا ميں جو واقعات پيش آئے، اُن ميں سے ايك واقعه وه هے جس كو سولرسسٹم (solar system) كها جاتا هے۔ سولر سسٹم كو ايك امريكي سائنس داں الان باس (Alan P. Boss, b. 1951) نے لٹل بينگ (Little Bang)كا نام ديا۔تسميه (nomenclature) كے اِس اصول كو لے كر ميں نے سوچا تو ميري سمجھ ميں آيا كه پوري تاريخ ميں چھ قسم كے بينگ جيسے واقعات پيش آئے هيں۔ وه چھ بينگ يه هيں:
(1) بگ بينگ (Big Bang)
(2) شمسی نظام (Little Bang)
(3) واٹر بينگ (Water Bang)
(4) پلانٹ بينگ (Plant Bang)
(5) اينمل بينگ (Animal Bang)
(6) ہیومن بينگ (Human Bang)
سائنس دانوں نے كائنات ميں اِس طرح كے چھ ادوار كي نشان دهي نهيں كي هے، ليكن سائنس نے كائنات كے بارے ميں جو معلومات فراهم كي هيں، اُن كو لے كر جب غور كيا جائے تو بظاهر يه بات درست معلوم هوتي هے كه كائنات ميں تخليق كا جو عمل هوا هے، اُس كے غالباً يهي چھ ادوار هيں۔ اب تك كي سائنسي معلومات اِس تقسيمِ ادوار كي بظاهر تصديق كرتي هيں۔اِس اعتبار سے چھ ادوار كي تقسيم بالواسطه طور پر ايك سائنسي تقسيم هے۔