کویزار
ايك ارب سورج سے بھي زياده روشن
فلکیات (astronomy) میں اجرامِ فلکی (مثلاً، چاند، سیارے، ستارے، نیبولا، گلیکسی، وغیرہ)، اور زمینی کرۂ ہوا کے باہر روُنما ہونے والے واقعات کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔برسات كے موسم ميں جب فضا بالكل صاف هوتي هے، آسمان پر لمبے روشنی كے بادل دكھائي ديتےهيں۔ يه هماري كهكشاں (Galaxy) هے، جس کا نام ملکی وے (Milky Way) ہے۔ اس كے اندر همارا سولر سسٹم واقع هے۔ روشنی كے بادل حقيقت میں بادل نهيں هيں، بلكه بے شمار ستاروں كے مجموعے هيں، جو دورهونے كي وجه سے ملے ملے دكھائي ديتے هيں۔ اگر آپ دور بين (telescope) سے ديكھيں تو بادل كے بجائے آپ كو الگ الگ ستارے دكھائي ديں گے۔ زمين سے باره لاكھ گنا بڑا سورج بظاهر بهت بڑا نظر آتاهے۔ مگر كهكشاں كے اكثر ستارے اس سے بھي زياده بڑے هيں۔ اس طرح كے بےشمار كهكشاني مجموعے كائنات كي وسعتوں ميں پھيلے هوئے هيں۔مثلاً فلكيات كي حيران كُن دريافتوں ميں سے ايك وه هے، جس كو كویزار(Quasar)كها جاتا هے:
Quasar, an astrmonomical object of very high luminosity found in the centres of some galaxies and powered by gas spiraling at high velocity into an extremely large black hole. The brightest quasars can outshine all of the stars in the galaxies in which they reside, which makes them visible even at distances of billions of light-years. Quasars are among the most distant and luminous objects known.
(www.britannica.com/science/quasar [accessed on 02.04.2020])
كویزار زمین سے دور دراز فاصلے پر واقع ایک آسمانی جِرم (object) ہے، جس سے ریڈیائی لہریں کثیر مِقدار میں نکلتی ہیں۔ كائنات كے انتهائي بعيد كناروں پر واقع يه شبہ ستارے بے حد روشن هيں۔ ايك پوري كهكشاں جس ميں سورج يا اس سے بڑے بڑے ايك ارب ستارےهوں، جتني انرجي (روشني اور حرارت) خارج كرتي هے، اتني زياده انرجي (energy)تنها ايك كویزار خارج كرتاهے۔
اس قسم كے ستارے وسيع خلا (space) ميں سيكڑوں كي تعداد ميں معلوم كیے گئے هيں۔ مزيد عجيب بات يه پائي گئي هے كه يه ستارے اكثر جوڑے جوڑے هيں، جو ايك دوسرے كے گرد گھومتےرهتے هيں۔ كائنات ميں انرجي پيدا هونے كا سب سے طاقت ور عمل جو اب تك سائنس دانوں نے دريافت كيا هے، وه تھرمونيوكلير ري ايكشن (Thermonuclear Reaction) هے۔ مگر كویزار سے خارج هونے والي بے پناه طاقت كي توجيهہ كے ليے وه ناكافي هے۔ قياس هے كه كویزار ميں انرجي پيدا هونے كا طريقه مكمل طورپر كوئي دوسرا طريقه هے، جو ديگر ستاروں ميں نهيں پايا جاتا۔
A quasar (also known as a quasi-stellar object [QSO]) is an extremely luminous active galactic nucleus (AGN), in which a supermassive black hole with mass ranging from millions to billions of times the mass of the Sun is surrounded by a gaseous accretion disk. As gas in the disk falls towards the black hole, energy is released in the form of electromagnetic radiation, which can be observed across the electromagnetic spectrum. The power radiated by quasars is enormous: the most powerful quasars have luminosities thousands of times greater than a galaxy such as the Milky Way.
(www.en.wikipedia.org/wiki/Quasar [accessed on 02.04.2020])
نعمتوں سے بھري هوئي يه زمين الله كے جمال كي مظهر (manifestation of beauty) ہے، اور خلا (space) كے دهشت ناك ستارے الله كے جلال كا مظهر (manifestation of majesty)هيں۔ لائف سپورٹ سسٹم والی یہ زمين اگر جنتي زندگي كي علامت هے تو ستاروں (stars) كي شكل ميں دهكتے هوئے شعلے جهنم كي ياد دلاتےهيں۔ آدمي اگر زمين وآسمان كي ان نشانيوں (signs)پر غور كرے تو اس كا سينه خدا كي ياد سے بھر جائے گا۔اس حقیقت کی طرف قرآن میں ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (3:190)۔ یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے باری باری آنے میں عقل والوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں۔