9۔ دماغ كے مختلف حصے كس طرح رابطه قائم كرتےهيں
پروفيسر هوريس بارلو(پیدائش 1921)، كيمبرج: هم تقريباً مكمل طورپر اس بات سے بے خبر هيں كه دماغ كے مختلف حصے كيوںكر ايك دوسرے سے رابطه قائم كرتے هيں۔ مثال كے طورپر اُس وقت دماغ كے سننے والے حصے ميں اور بقيه حصوں ميں كس قسم كا ربط قائم هوتا هے، جب كه هم كسي مانوس آواز كو پهچانتے هيں۔ تم بول كر مثال ميں پيش كرسكتے هو۔ وه صوتي لهروں پر چلتي هے۔ مگر وه ايك بچے كي تتلاهٹ سے كهيں زياده با معني هوتي هے، جو خود بھي صوتي لهروں پر چلتي هے۔ دماغ كے اندر عصبي حركات صوتي لهروں كے مساوي هوتي هيں۔ مگر هم كچھ نهيں جانتے كه وه كس طرح با معني هوجاتي هيں۔