زمين: الله كي عجيب وغريب نعمت
روس نے 1977اپنا اسپیس اسٹیشن (Salyut 6) میں خلا میں بھیجا تھا۔ پروگرام کے مطابق، 25 فروری 1979کو دو خلا باز ولاديمير لياخوف (Vladimir Afanasyevich Lyakhov, 1941-2018) اور وليري ريو مين (Valery Victorovich Ryumin, b. 1939) کو وہاں بھيجا گیا۔ ان كو 175 دن تك خلا ميں رهنا تھا۔ آخري ايام ميں جب كه وه اپنے خلائي سفركي مدت پوري كركے اپنے وطن واپس آنے والے تھے، زميني اسٹيشن سے بات كرنے والے نے ان سے پوچھا: آج كل آپ لوگوں كے احساسات كيا هيں۔ ايك خلا باز نے خبر رساں ايجنسي اے پي كے مطابق، فوراً كها کہ هم آج كل كيا خواب ديكھ رهے هيں۔ هاں، وه يه هے كه هم بس يه چاهتے هيں كه جلد سے جلد وه وقت آئے جب كه هم زمين پر دوباره اپنا قدم ركھيں:
What are we dreaming about. Well, we want very much just to put our feet on the ground again. (The Indian Express, August 16, 1979)
يه دونوں روسي خلا باز (cosmonauts) تقريباً چھ ماه تک خلا ميں چكر لگانے كے بعد زمين پر واپس آئے۔ تقريباً نصف سال تك بے وزني كي حالت ميں رهنے كے بعد وه دونوں مدهوش اور سراسيمه سے دكھائي ديتے تھے۔ ان كا كهنا هے كه ان كي نيند غائب هوگئي تھی۔ خلا ميں خوف ودهشت كي وجه سے وه بهت كم سو سكے تھے۔
زمين كو الله تعالي نے جس طرح بناياهے، اور اس پر همارے ليے جو موافق حالات جمع كيے هيں وه همارے ليے بهت بڑي نعمت هيں۔ ساري معلوم كائنات ميں انسان جيسي مخلوق كے ليے كوئي بھي دوسرا ٹھكانا نهيں۔ الله كي اس عظيم نعمت كا اندازه اس وقت هوتاهے ،جب كه آدمي زمين سے محروم كرديا گيا هو، ٹھيك ويسےهي جيسے فاقه گزرنے كے بعد آدمي صحيح طورپر جانتا هے كه كھانا آدمي كے ليے كيسي قيمتي چيز هے۔