عقيدهٔ خدا اور سائنس
سائنس اپني حقيقت كے اعتبار سے عين اسي علم فطرت كا ظهور هے، جس كي خبر پيشگي طورپر قرآن ميں ان الفاظ ميں دي گئي هے— سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ (41:53)۔ يعني هم لوگوں كو اپني نشانياں دكھائيں گے آفاق ميں اورانفس ميں۔ يهاں تك كه ان پر ظاهر هوجائے گا كه يه حق هے۔
سائنس كي جديدتحقيقات كي روشني ميں كائنات كي جو نئي تصوير بني هے، وه عين وهي هے، جو قرآن ميں پيشگي طورپر بتا دي گئي تھي۔ اس اعتبار سے جديد سائنسي دريافتيں گويا كتابِ الٰهي كے اشارات كي تفصيل هيں، اور اسي كے ساتھ اس كي دليل بھي۔ يهاں مختصر طورپر ان كا ذكر كياجاتاهے۔
جديد دريافت كے مطابق، كائنات كي ابتدا تقريباً13.8 بلين سال پهلے هوئي۔ اس كے بعد مختلف تدريجي انقلابات سے گزرتےهوئے وه اپني موجوده حالت تك پهنچي۔ اس پورے سفر كي روداد اس موضوع كي كتابوں ميں پڑھ كر معلوم كي جاسكتي هے۔ اس كے علاوه اس كو محسوس طور پر كسي سائنسي پلينٹيريم (Planetarium) ميں ديكھا جاسكتاهے۔ ميں نے يه پورا منظر واشنگٹن كے نيشنل پلينٹيريم ميں ديكھا هے۔
سائنسي مطالعه بتاتا هے كه13.8 بلين سال پهلے خلا ميں ايك سپر ايٹم ظاهر هوا۔ يه ان تمام ذرات (particles) كا مجموعه تھا ،جو موجوده كائنات ميں پائے جاتے هيں۔ گويا موجوده پوري كائنات ايك بهت بڑے فٹ بال جيسے گولے كي صورت ميں شدت كے ساتھ باهمي طورپر چمٹي هوئي تھي۔ اس گولے كے تمام ذرات بے حد طاقت ور كشش كے ساتھ ايك دوسرے سے داخلي طورپر جڑے هوئے تھے۔ معلوم طبيعياتي قانون كے مطابق، يه ناممكن تھاكه وه ايك دوسرے سے جدا هو كر بيروني سمت ميں سفر كريں۔
اس وقت اس سُپر ايٹم كے اندر نهايت طاقتور دھماكه هوا۔ اس دھماكه كے فوراً بعد سپر ايٹم كے ذرات بكھر كر تيزي سے بيروني سمت ميں سفر كرنے لگے۔ اس كے بعد يه ذرات وسيع خلا ميں مختلف مجموعوں كي صورت ميں اكٹھا هوگئے۔ انھيں مجموعوں سے خلاميں پائي جانے والي وه دنيائيں بنيں، جن كو ستاره، سياره، كهكشاں، شمسي نظام، زمين اور چاند جيسے الفاظ ميں بيان كيا جاتا هے۔
سپر ايٹم كا يه دھماكه بيك وقت دو چيزيں ثابت كرتا هے۔ايك يه كه يهاں كائنات سے الگ ايك طاقتور هستي پهلے سے موجود تھي، جس نے اپني ارادي مداخلت كے ذريعے يه غير معمولي واقعه كيا كه سپر ايٹم كے ذرات داخلي رخ پر سفر كے بجائے بيروني رُخ پر سفر كرنے لگے۔
اس واقعے كا دوسرا عظيم پهلو يه هے كه دھماكه (explosion)هميشه تخريبي نتائج كا سبب بنتا هے۔ پٹاخه سے لے كر بم تك هر دھماكه بلا استثنا يهي خاصيت ركھتا هے۔ مگر سُپر ايٹم كا دھماكه استثنائي طورپر غير تخريبي تھا۔ اس نے مكمل طورپر صرف صحت مند اور تعميري نتائج پيدا كیے۔ يه استثنائي واقعه اس بات كا ثبوت هے كه اس كائنات كا خالق لامحدود قدرت كا مالك هے۔ وه يه استثنائي اختيار ركھتا هے كه واقعے كے ساتھ نتائج پر مكمل كنٹرول كرسكے۔
مطالعه بتاتاهے كه هماري كائنات ايك پھيلتي هوئي كائنات (expanding universe) هے۔ وه غباره كي مانند مسلسل طورپر بيروني سمت ميں پھيل رهي هے۔اس سے ثابت هوتاهے كه كائنات كا ايك متعين آغاز هے۔ اگر كائنات ابدي هوتي تو وه اپني اس پھيلتي هوئي نوعيت كي بنا پر اب تك ختم هوچكي هوتي۔ يه ثابت هوناكه كائنات كا ايك آغاز هے، يه بھي ثابت كرديتا هے كه اس كا كوئي آغاز كرنے والا هے۔ ايك غير موجوده چيز كا آغاز اسي وقت ممكن هے، جب كه اس سے پهلے كوئي موجود هو، جو اپنے ارادے سے اُس كا آغاز كرسكے۔
كائنات ميں ايسے بے شمار شواهد هيں جو يه ثابت كرتےهيں كه كائنات كا منصوبه ساز اوراس كا ناظم صرف ايك هے۔ اگر ايك سے زياده ناظم هوتے تو يقيني طورپركائنات ميں فساد برپا هوجاتا۔
مثال كے طورپر زمين اور سورج كا فاصله تقريباً 9كرور 30 لاكھ ميل هے۔ يه فاصله مسلسل طورپر اپني حالت پر برقرار رهتا هے۔ اگر اس فاصله ميں تبديلي آجائے تو اس كے مهلك نتائج پيدا هوں گے۔ مثلاً اگر يه فاصله بڑھ كر 20 كرور ميل دور هوجائے تو زمين پر اتني ٹھنڈك پيدا هو كه پاني، حياتيات، حيوانات اور انسان سب منجمد هوجائيں۔ اسي طرح يه فاصله اگر كم هو كر 5 كرور ميل هوجائے تو زمين پر اتني گرمي پيداهو كه تمام چيزيں بشمول انسان جل كر ختم هوجائيں۔
اس سے ثابت هوتاهے كه سورج اور زمين دونوں كا خدا ايك هے۔ اگر دونوں كے خدا الگ الگ هوتے تو دونوں الگ الگ اپني مرضي چلاتے اور پھر يقيني طورپر يه فاصله گھٹتا يا بڑھتا رهتا اوراس بے قاعدگي كي بنا پر زمين پر انساني تهذيب كا وجود ناممكن هوجاتا۔
نامعلوم حد تك وسيع كائنات ميںهمارا زميني سياره ايك نادر استثنا هے۔ يهاں پاني اور هوا اور نباتات جيسي ان گنت چيزيں پائي جاتي هيں جو انساني زندگي كے ليے لازمي طور پر ضروري هيں۔ جب كه وسيع خلا ميں معلوم طورپر كوئي بھي ايسي دنيا موجود نهيں جهاں بقائے حيات كا يه سامان پايا جاتاهو۔ يه استثنا بتاتا هے كه يه دنيا محض بے شعور ماده كے ذريعه نهيں بني۔ بلكه وه ايك باشعور هستي كا تخليقي كرشمه هے۔ اگر وه محض مادي قوانين كے بے شعور تعامل كا نتيجه هوتي تو كائنات ميں بهت سي ايسي زمينيں هوتيں ،نه كه صرف ايك ایسی زمين۔
هماري دنيا كي هر چيز انتهائي حد تك با معني هے۔ چيزوں كي معنويت يه ثابت كرتي هے كه يه دنيا ايك باشعور تخليق كا نتيجه هے۔ كوئي دوسرا نظريه اس حكمت اور معنويت كي توجيهه نهيں كرسكتا۔
مثلاً زمين كے حجم (size) كو ليجیے۔ زمين كا موجوده حجم تقريباً 25 هزار ميل كي گولائي ميں هے۔ يه حجم بے حد با معني هے۔ چنانچه يه حجم اگر 50 هزار ميل هوتا تو زمين كي كشش اتني زياده بڑھ جاتي كه وه انساني جسم كي بڑھوتري كو روك ديتي۔ اس كے بعد زمين پر صرف بالشتيے قسم كے انسان (dwarf) دكھائي ديتے۔ اس كے برعكس اگر زمين كا حجم گھٹ كر 12 هزار ميل هوتا تو اس كي قوتِ كشش اتني كم هوجاتي كه وه انساني بڑھوتري كو روك نه سكتي۔ انسان كا قد تاڑ (palm)كي طرح لمبا هوجاتا۔ اس كے سوا اور بےشمار قسم كے غير موافق حالات پيدا هوتے جوانسان كي تمام تمدني ترقيوں كو ناممكن بنا ديتے۔
مذكوره پهلوؤں پر غور كيجیے تو معلوم هوتا هے كه سائنسي اعتبار سے، يه مانے بغير چاره نهيں كه اس دنيا كا ايك خالق هے، اور وه يقيني طورپر صرف ايك هے۔ حقيقت يه هے كه اس معاملے ميں همارے ليے جوانتخاب هے، وه با خدا كائنات (universe with God) اور بے خدا كائنات (universe without God) ميں نهيں هے۔ بلكه همارے ليے حقيقي انتخاب باخدا كائنات (universe with God) اور غير موجود كائنات (no universe at all) ميں هے۔ يعني اگر هم خدا كے وجود كا انكار كريں تو هم كو كائنات كے وجود كابھي انكار كرنا پڑے گا۔ چوں كه هم كائنات كے وجودكا انكار نهيں كرسكتے اس ليے هم خدا كے وجود كا بھي انكار نهيں كرسكتے۔ اس معاملے ميں همارے ليے دوسرا ممكن انتخاب موجود نهيں۔