برٹرينڈ رسل
برٹرينڈ رسل(1872-1970) ايك انگريز مفكر هے۔ وه موجوده زمانے كا بهت بڑا ملحد سمجھا جاتا هے۔ مگر اس كي سوانح عمري بتاتي هے كه انسان بہ ظاهر خواه كتنا هي بڑا ملحد هو جائے وه اپنے آپ كو خدائي فطرت سے آزاد نهيں كرسكتا۔برٹرينڈرسل1952 ميں يونان گيا۔ اس سفر كا تذكره كرتے هوئے وه اپني سوانح عمري ميں لكھتاهے كه يه يونان كا ميرا پهلا سفر تھا، اور جو كچھ ميںنے ديكھا وه ميرے ليے بےحد دلچسپي كا باعث تھا۔ ايك پهلو سے تو مجھے خود تعجب هوا۔ وه عظيم اور ٹھوس كاميابياں جن كو ديكھ كر هر شخص متاثر هوتاهے۔ ميں بھي متاثر هوا۔ پھر ميں نے اپنے آپ كو ايك چھوٹے سے چرچ ميں پايا۔ يه اس وقت كي يادگار تھا جب كه يونان بازنطيني سلطنت كا حصه تھا۔ مجھے سخت حيراني هوئي جب ميںنے ديكھا كه اس سے ميں نے اپنے آپ كواس سے زياده مانوس پايا جتنا كه ميں يونان كي قبل مسيح دور كي يادگاروں سے متاثر هوا تھا۔ ميںنے اس وقت محسوس كيا كه مسيحي نقطهٔ نظر ميرے اوپر اس سے زياده غالب هے، جتنا كه ميں نے سمجھا تھا۔ يه غلبه ميرےعقائد پر نهيں تھا بلكه ميرے احساسات پر تھا:
To my astonishiment, I felt more at home in this little church than I did in the Parthenon or in any of the other Greek buildings of Pagan times. I realised then that the Christian outlook had a firmer hold upon me than I had imagined. The hold was not upon my belief, but upon my feelings. (p. 561)
يه الفاظ اس شخص كے هيں جس كي ملحدانه كتابوں ميں سے ايك كتاب وه هے، جس كا نام هے: ميں عيسائي كيوں نهيں(Why I Am Not A Christian?)۔حقيقت يه هے كه برٹرينڈرسل كے يه الفاظ اس كي فطرت كي پكار هيں۔ هر انسان كي فطرت ميں خدا اور مذهب كا شعور ابدي طور پر پيوست هے، وه چاهے بھي تو اس كو اپنے اندر سے نكال نهيں سكتا۔ يهي وجه هے كه بڑے بڑے ملحد اور منكر بھي اندر سے اپنے الحاد وانكار پر غير مطمئن رهتے هيں، وه خاص لمحات ميں بے تابانه طورپر اسي چيز كي طرف دوڑ پڑتے هيں جس كا بہ ظاهر وه اپني زبان سے انكار كررهے تھے۔