1۔ كائنات اتني يكساں كيوں
آئن ركسبرگ (Ian W. Roxburg)، پروفيسر تطبيقي رياضيات، كوئن ميري كالج، لندن: كائنات تعجب خيز حد تك يكساں هے۔ هم خواه كسي طورپر بھي اس كو ديكھيں، كائنات كے اجزا ميں وهي تركيب اسي تناسب سے پائي جاتي هے۔ زمين پر جو طبيعياتي قوانين دريافت كیے گئے هيں، وه تحكمي اعدادوشمار پر مشتمل هيں۔ جيسے كسي الكٹران كي مقدار ماده كا تناسب ايك پروٹان كے مقدار ماده سے جو كه تقريباً 1840 كے مقابلے ميں ايك هوتا هے۔ يهي تناسب هر جگه اور هر وقت پايا جاتاهے۔ ايسا كيوں هے۔ كيا ايك خالق نے تحكمي طورپر انھيں اعداد كا انتخاب كرركھاهے۔ كيا كائنات كے وجود كے ليے ان اعداد ميں وهي متناسب قدر ضروري هے جو هم ديكھتے هيں۔