نيم كا معجزه

دوسري انٹرنيشنل نيم كانفرنس دسمبر 1983 ميں مغربي جرمني ميں هوئي۔ آج كل نيم كا درخت نباتاتي علما كي خصوصي توجه كا مركز بنا هوا هے۔ اس كي وجه يه هے كه نيم مضر كيڑوں كو بھگانے والا ايك قيمتي قدرتي ذريعه (natural repellent) هے۔ انسان نے كيميائي طورپر جتني كيڑا مار دوائيں بنائي هيں وه سب كيڑے پر اثر انداز هونے كے ساتھ فضا كو بھي خراب كرتي هيں، اوراس طرح انسان كے ليے مضر بنتي هيں۔ مگر نيم كے اندر يه انوكھي صفت هے كه وه كسي فضائي نقصان (environmental damage)كے بغير انسان كو اور نباتات كو مضر كيڑوں سے بچاتي هے۔

مذكوره كانفرنس ميں 21 ملكوں كے ايك سو سے زياده سائنس داں جمع هوئے۔ هر ايك نے اپنے دائرے ميں نيم كے تجربات بتائے۔ هالينڈ سے آنے والے ايك عالم ايل ايم اسچون هيون (Dr. L.M. Schoonhoven)نے اپنے مقالے ميں بتايا كه نيم كے اندر ايك انوكھا دفاعي نظام (unique defence system) هے۔ يه نظام ايك بے حد نادر قسم كا كيڑا كنٹرول (insect control)کاذريعه هے۔ انھوں نے بتاياكه ٹوگو (Togo) ميں يه تجربه كيا گيا كه كھيت كي مٹي ميں نيم كي پتي ملا دي گئي۔ اس كا نتيجه يه هوا كه نباتاتي كيڑوں (plant parasites) كي تعداد بهت گھٹ گئي، اور ايسے كھيت جن ميں يه عمل كياگيا تھا، فصل كي پيداوار ميں نماياں اضافه (spectacular increase) هوا۔هندستان كےنمائندے نے اپنے مقالے ميں بتايا كه نيشنل كيميكل ليبارٹري (پونا) نے نيم كا ايك كمپاؤنڈ تيار كياهے، جس كا نام نيمرچ (Neemrich)هے۔ مكّا، آلو اور بعض دوسري فصلوں ميں نيمرچ كے تجربے كيے گئے جس كے نتيجے ميں ان كي پيداوار ميں قابلِ لحاظ اضافه هوا۔

موجوده زمانے ميں دنيا كے تمام ملكوں ميں كيڑا مار دواؤں (pesticides) كا استعمال عام هے۔ ان دواؤں كے استعمال سے يقيناً زرعي پيداوار ميںاضافه هواهے۔ مگر ابھي تك انسان يه دريافت نه كرسكا كه ان دواؤں كے استعمال سے فضا پر جو مضر اثرات هوتے هيں، ان سے كس طرح بچا جائے۔ يه كيڑا مار دوائيں اگر ايك طرف كيڑے كو مارتي هيں تو اسي كے ساتھ وه انسان كو بھي نقصان پهنچاتي هيں۔

اگر آپ لكڑي اور پتي كو آگ ميں ڈاليں تو دونوں جل جائيں گي۔ كيوں كه اصل كےاعتبار سے دونوں ايك هيں۔ اسي طرح انسان اور كيڑے دونوں زنده انواع هيں۔ جو چيز ايك كے ليے نقصان ده هے وهي دوسرے كے ليے نقصان كا باعث بھي هوتي هے۔

انسان كو مضر بيكٹيريا سے بچانے كے ليے اينٹي بايوٹك دوائيں كھلائي جاتي هيں۔ يه دوائيں بيكٹيريا كي طرح انسان كے جسم كے ليے بھي نقصان ده ثابت هوتي هيں۔ مكھي، مچھر، ديمك اور دوسرے كيڑوں كو ختم كرنے كے ليے ڈي ڈي ٹي چھڑكا جاتا هے۔ اس سے مذكوره كيڑے بھاگتے هيںيا مر جاتے هيں۔ مگر اسي كے ساتھ فضا ميں ڈي ڈي ٹي كے اجزا شامل هوجاتے هيں۔ انسان سانس كے ذريعے ان كو اپنے اندر داخل كرليتاهے، اور پھر طرح طرح كے امراض كا شكار هوتاهے۔ پھل اور زرعي پيداوار ميں مضر كيڑے لگتے هيں، جن سے پيداوار بهت كم هوجاتي هے۔ اس كے ليے كيڑا مار دوائيں بنائي گئي هيں۔ ان دواؤں كے استعمال سے باغوں اور كھيتوں كي پيداوار ميں قابلِ لحاظ اضافه هوا هے، مگر يهاں بھي وهي صورت هےكه ايك طرف ان كيڑا مار دواؤں سے فضا خراب هوتي هے، دوسري طرف خود پيداوار ميں مضر كيميائي مادے شامل هوجاتے هيں، اور كھانے كے ساتھ انسان كے اندر داخل هو كر نقصان كا سبب بنتے هيں۔

هندستان ميں هر سال تقريباً چاليس هزار پونڈ كيميكل دوائيں زرعي كھيتوں ميں چھڑكي جاتي هيں۔ اس كے نتيجے ميں عوام كي صحت كا معيار برابر گر رها هے۔ ورلڈ هيلتھ آرگنائزيشن كي رپورٹ (1983) ميں بتايا گيا هے كه تيسري دنيا كے ملكوں ميں زرعي كيڑوں كو مارنے كے ليےجو كيميائي دوائيں استعمال هوتي هيں ،ان كے زهريلے اثرات سے هر سال تقريباً پچاس هزار آدمي بيمار پڑتےهيں، اور ان ميں سے تقريباً پانچ هزار آدمي مر جاتےهيں۔ انساني سائنس ابھي اس سائنس تك بھي نهيں پهنچي، جس كامظاهره قدرت كے اس معجزه كي سطح پر هورها هے، جس كو نيم كا درخت كهتے هيں۔ اس كے باوجود بهت سے لوگ يه فرض كيےهوئے هيں كه اس دنيا كا كوئي خالق ومالك نهيں۔ اس دنيا كو چلانے والا كوئي ذهن نهيں۔

’’ڈي ڈي ٹي‘‘ كا ايك پيكٹ هو تو اس كو ديكھ كر كوئي شخص يه نهيں كهے گا كه يه پيكٹ اپنے آپ بن گيا هے۔ هر آدمي اس كو ذهن كي تخليق قرار دے گا۔ مگر ڈي ڈي ٹي كي نوعيت كي اس سے زياده اعلي پيداوار كو ديكھ كر آدمي يه كهه ديتاهے كه وه اپنے آپ وجود ميں آگئي هے۔ نيم كا درخت بلا شبه ڈي ڈي ٹي سے بهت زياده اعلي پيداوار هے۔ اس كي بناوٹ ميں يقيني طورپر غير معمولي ذهانت پائي جاتي هے۔ پھر كيسے عجيب هيں، وه لوگ جو ڈي ڈي ٹي كے بارے ميں يه مانتے هيں كه وه ذهانت كي پيداوار هے۔ مگر يهي بات وه نيم جيسي چيزوں كے بارے ميں نهيں مانتے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom