معبود كي طلب
اندرن نكولائيف(Andriyan Grigoryevich Nikolayev) روس کا خلائی مسافر ہے۔ اس کی پیدائش1929 میں ہوئی، اور وفات 2004 میں۔1962 میں اس نے پہلی مرتبہ خلا میں پرواز کیا۔ اس خلائي پرواز سےواپسی کے بعد 21 اگست 1962كو ماسكو میں اس نے ايك پريس كانفرنس میں حصہ لیا۔ اس کانفرنس ميں اس نےاپنا خلائی تجربہ بیان کرتے ہوئے كها:
جب ميں زمين پر اترا تو ميرا جي چاهتا تھا كه ميں زمين كو چوم لوں۔
انسان جيسي ايك مخلوق كے ليے زمين پر جو بے حساب موافق سامان جمع هيں، وه معلوم كائنات ميں كهيں بھي نهيں۔ روسي خلا باز جب زمين سے دور خلا ميں گيا تو اس نے پايا كه وسيع خلا ميں انسان كے ليے صرف حيراني اور سرگشتگي هے۔ وهاں انسان كے سكون اور حاجت براري كا كوئي سامان نهيں۔ اس تجربے كے بعد جب وه زمين پر اترا تو اس كو زمين كي قيمت كا احساس هوا، ٹھيك ويسے هي جيسے شديد پياس كے بعد آدمي كو پاني كي اهميت كا احساس هوتاهے۔ زمين اپنے تمام موافق امكانات كے ساتھ اس كو اتني محبوب معلوم هوئي كه اس كا جي چاها كه اس سے لپٹ جائے اور اپنے جذباتِ محبت كو اس كے ليے نثار كردے۔
يهي وه چيز هے جس كو شريعت ميں الٰہ بنانا كهاگيا هے۔ آدمي خالق كونهيں ديكھتا، اس ليے وه مخلوق كو اپنا الٰہ بنا ليتاهے۔ مومن وه هے جو ظاهر سے گزر كر باطن تك پهنچ جائے، جو اس حقيقت كو جان لے كه يه جو كچھ نظر آرها هے يه كسي كا دياهوا هے۔ زمين ميں جو كچھ هے وه سب كسي برتر هستي كا پيدا كيا هوا هے۔ وه مخلوق كو ديكھ كر اس كے خالق كو پالے اور خالق كو اپنا سب كچھ بنا لے۔ وه اپنے تمام بهترين جذبات كو خداكے ليے نثار كردے۔
روسي خلاباز پر جو كيفيت زمين كو پاكر گزري وهي كيفيت مزيد اضافه كے ساتھ آدمي پر خدا كو پاكر گزرنا چاهيے۔ مومن وه هے جو سورج كو ديكھے تو اس كي روشني ميں خدا كے نور كو پالے۔ وه آسمان كي وسعتوں ميں خدا كي لامحدوديت كا مشاهده كرنے لگے۔ وه پھول كي خوشبو ميں خدا كي مهك كو پائے، اور پاني كي رواني ميں خدا كي بخشش كو ديكھے۔ مومن اور غير مومن كا فرق يه هے كه غير مومن كي نگاه مخلوقات ميں اٹك كر ره جاتي هے، اور مومن مخلوقات سے گزر كر خالق (Creator) تك پهنچ جاتا هے۔ غيرمومن مخلوقات كے حسن كو خود مخلوقات كا حسن سمجھ كر انھيں ميں محو هو جاتا هے۔ مومن مخلوقات كے حسن ميں خالق كے عجائبات (wonders) ديكھتا هے،اور اپنے آپ كو خالق كے آگے ڈال ديتا هے۔ غيرمومن كا سجده چيزوں كے ليے هوتا هے، اور مومن كا سجده چيزوں كے خالق كے ليے۔