مشيني ذهانت
کمپیوٹر (computer)ایک ایسی الیکٹرانک مشین ہے، جس کا کام انفارمیشن اور ڈیٹا کو ان پٹ (input)ڈیوائسز سے حاصل کرنا ، اور ہماری دی ہوئی ہدایات کے مطابق ،اس کا تجزیہ کرنا، اور پروسیس کرکے آؤٹ پٹ (output)کے ذریعے رزلٹ ظاہر کر نا ہے۔
اس كو انتهائي طويل اور پيچيده حسابات كے حل كرنے ميں استعمال كيا جاتاهے۔ هزاروں رياضي داں مل كر جس حساب كو كئي دن ميں حل كريں گے ،اس كو ايك كمپيوٹر حددرجه صحت كے ساتھ ايك سكنڈ سے بھي كم عرصے ميں حل كرديتا هے۔ كمپيوٹر كے يه كارنامے ديكھ كر بهت سے لوگوں نے سمجھاكه اب سائنس اپني ترقي كے اس مقام پر پهنچ چكي هے كه وه ’’مشيني دماغ‘‘ كو تيار كرسكے۔
اس كا مطلب صرف يهي نهيں تھا كه ايك چيز جو ابھي تك صرف قدرت كے كارخانے ميں بنتي تھي، وه انساني كارخانوں ميں تيار هونے لگےگي۔ اس كا ايك فلسفيانه پهلو بھي تھا۔ اس سے يه ثابت هوتا تھا كه كائنات كے نظام كے ليے كسي شعوري وجود كو ماننے كي ضرورت نهيں۔ ايك مشيني دماغ جس طرح نهايت صحت كے ساتھ مختلف واقعات كو رونما كرسكتا هے۔ اسي طرح كائنات كا مشيني كارخانه بھي، اپنے مشيني نظام كے تحت خود بخود چلا جارها هے، اس سے ماورا كوئي شعوري هستي نهيں ،جو اس كو چلانے والي هو۔ تاهم گهرے مطالعے اور تجربے نے اس خوش فهمي كو بے بنياد ثابت كرديا هے۔ ايك ماهر نے لكھاهے:
The question of artificial intelligence remains mainly unresolved. It is easy for instance, to design a computer which will learn as it goes along and thus come closer and closer to the brain. Nevertheless the lead must come from biological, and not mechanical, intelligence. Thus all these instruments radio-telescope, accelerators, Spectrometers, computers are merely adjuncts to the human brain.
مصنوعي ذهانت (artificial intelligence)كا مسئله بنيادي طورپر ابھي تك غير حل شده هے۔ مثال كے طورپر يه آسان هے كه ايك ايسا كمپيوٹر بنايا جائے جو قريب قريب وهي كچھ كرنا سيكھ لے جو انسان كا دماغ كرتاهے۔ تاهم اس كمپيوٹر كو بنیادی رهنمائي دينا پھر بھي حياتياتي ذهانت كا كام رهےگا ،نه كه كسي مشيني ذهانت كا۔ اس طرح كمپيوٹر كي قسم كے تمام اوزار محض انساني دماغ كے لاحقے هيں (ٹائمس آف انڈيا 27 فروري 1980)
مشيني ذهانت (machine intelligence) كے بارے ميں اس تجربے نے ان لوگوں كو سخت مايوس كيا هے، جو يه اميد قائم كيے هوئے تھے كه انسان كو بھي اسي طرح ايك خود كار قسم كا مشيني حيوان ثابت كيا جاسكتا هے، اور پھرخدا كو ماننے كي كوئي ضرورت باقي نه رهے گي۔ مگر مشيني انسان كا اپني كاركردگي كے ليے زنده انسان كا محتاج هونا ثابت كرتاهے كه انسان كي هستي كي توجيهہ ايك بالاتر هستي كو مانے بغير ممكن نهيں۔ زنده انسان كے بغير مشيني انسان كا كوئي وجود نهيں، اسي طرح خدا كو تسليم كيے بغير انسان كا كوئي تصور نهيں كيا جاسكتا۔ مشيني ارتقااپنے آپ تخليقي ارتقا كي ترديد كررها هے۔