خدا كي عظمت
خدا كي معرفت ايمان اور اسلام كي اساس (basis) هے۔ جتني اعليٰ معرفت، اتنا هي اعليٰ ايمان۔ اس معرفت كي تكميل اُس وقت هوتي هے، جب كه آپ خداكو اس كے كمالِ عظمت كے ساتھ دريافت كريں۔ ايك بنده جب خدا كو اس كي عظمتوں كےساتھ دريافت كرتاهے تو اس كا وهي حال هوتا هے جس كو قرآن ميںاِن الفاظ ميں بيان كيا گياهے: الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ(8:2)۔ يعني خدا كي ياد سے ان كے دل دهل اٹھتےهيں۔ جديد فلكياتي سائنس(modern astronomy) كا اِس معاملے ميں ايك مثبت كنٹربيوشن (contribution) يه هے كه اس نے خالق كي ناقابلِ قياس عظمت كا ادراك كرنے كے ليے ايك فريم ورك (framework)دے ديا هے۔ اِس فريم ورك كي مدد سے انسان خداوندِ ذوالجلال كي ناقابلِ بيان عظمت كا ايك تصور اپنے ذهن ميں لا سكتا هے۔
جديد سائنس كئي سوسال سے فلكيات كا مطالعه كررهي هے۔ اس کا آغاز 1508ء ميں دور بين (telescope) كي ايجادکے بعد هوا۔ 1609 ميں پهلي بار اٹلي كے سائنس داں گليليو گلیلی نے خلا كا دوربيني(telescopic) مشاهده كيا۔ يه فلكياتي مشاهده برابر بڑھتا رها۔ پہلے دور بيني رصدگاه كسي پهاڑ پربنائی جاتي تھي۔ اب خلائي سائنس كا زمانه آگيا هے۔ اب انسان نے خلائي رصدگاه(space observatory) بنالي هے۔ اس كے ذريعے كائنات كا مشاهده اتني زياده دور تك كرنا ممكن هوگيا هے، جس كي دوري كو صرف سالِ نور (light years) كي اصطلاح ميں بيان كيا جاسكتا هے۔ اس طرح خدا كي عظمت كو تصور ميں لانے كے ليے ايك نيا وسيع تر دائره انسان كے علم ميں آگيا هے۔
اس سلسلے ميں ايك تازه ترين فلكياتی دريافت (discovery) سامنے آئي هے۔ اِس ميں بتايا گياهے كه خلا ميں نصب الكٹرانك دور بينوں كے ذريعے ايك بهت بڑا بليك هول دريافت هوا هے۔ يه بليك هول پورے نظام شمسي (solar system) كو نگل سكتا هے۔ نظام شمسي كادائره كتنا زياده بڑا هے، اس كا اندازه اس بات سے كيا جاسكتا هےكه اِس نظام كا بعيد ترين سياره پلوٹو (Pluto) هے، جو سورج كے گرد بيضوي دائره ميں چكر لگا رها هے۔ يه دائره ساڑھے سات بلين ميل پر مشتمل هے۔
مذكوره بليك هول اب تك كے دريافت كرده تمام بليك هول سے زياده بڑا هے۔ اس كا حجم 6 بلين سورج سے بھي زياده هے۔اِس بليك هول كا نام M87 ركھا گيا هے۔ يه بليك هول هماري كهكشاں (Milky Way) سے 50 ملين سال نور كي دوري پر واقع هے۔
The black hole can eat the solar system
Astronomers have discovered what they say is the biggest ever black hole that weighs the same as 6.8 billion Suns and could swallow our entire solar system. According to the scientists, the black hole, identified as M87, is as large as the orbit of Neptune and is by far the largest and most distant galaxy in the nearby universe. As a point of comparison, the black hole at the centre of the Milky Way is 1,000 times smaller than this one which has been observed some 50 million light years away. (The Times of India, New Delhi, Tuesday, January 18, 2011, p. 19)
يه واقعه اور اِس طرح كے دوسرے واقعات معرفتِ الٰهي كے ليے عظيم خزانے كي حيثيت ركھتےهيں۔ يه واقعات خدا كي قدرت كو ناقابلِ قياس حد تك عظيم بناديتے هيں۔ جو آدمي اِن واقعات پر سوچے گا، اس كا دل خدا كي عظمت كے تصور سے دهل اٹھے گا، اس كے بدن كے رونگٹے كھڑے هوجائيں گے۔ يه واقعات ايك انسان كو اپنے بارے ميں انتهائي عجز اور خدا كے بارے ميں انتهائي قدرت كي ياد دلاتےهيں۔ ان واقعات پر غور كرنا بلا شبه اعليٰ معرفت كے حصول كا كائناتي خزانه هے۔
معرفت يه هے كه آدمي ايك طرف اپني محدوديت (limitation)كو جانے اور دوسري طرف وه خدا كي لامحدوديت كو دريافت كرے۔ اِس دريافت كے نتيجے ميں جو كيفيت آدمي كے اندر پيدا هوتي هے، اُسي كا نام معرفت هے۔ يه معرفت جس كو حاصل هوجائے، اس كے ليے گويا دنيا اور آخرت كي تمام سعادتوں كے دروازے كھل گئے۔ يهي وه خوش قسمت انسان هے، جس كے بارےميں آخرت ميں كها جائے گا —تم جنت كے دروازوں ميں سے جس دروازے سے چاهو، جنت ميں داخل هوجاؤ۔ آج كے بعد تمھارے ليے نه كوئي خوف هے، اور نه كوئي حزن۔