فطرت كي پكار

مسٹر ياكوف زلڈووچ (Yakov Zeldovich) روس کے مشہور سائنس داں ہیں۔ ان کی پیدائش 1914 میں ہوئی، اور وفات 1987 میں ۔ وہ روس كي اكيڈمي آف سائنسز كے ممبر رہ چکے ہیں۔ سوویت یونین کے زمانے میں ماسكو سےشائع ہونے والے انگريزي ماه نامه اسپٹنك (Sputnik) شماره اگست 1987 ميںان کا ايك مضمون چھپا تھا، جس كا عنوان هے:

Truth, Progress and the Human Soul

اس مضمون میں مسٹر زلڈووچ نے اپنے بارے ميں اقرار كيا هے كه وه ايك اتھیسٹ هيں، وه خدا اور مذهب كو نهيں مانتے۔ مگر اسي كے ساتھ وه كهتے هيں كه انساني معاشروں ميں مذهب كي موجودگي ايك ثابت شده تاريخي حقيقت هے۔ نيز يه كه روحاني تقاضے انسان كے شعور ميں گهرائي كے ساتھ پيوست هيں:

Spiritual needs are deeply embedded in human consciousness.

انساني فطرت كي يه نوعيت اتني واضح اور اتني قطعي هے كه تمام سنجيده لوگوں نےاس كا اقرار كيا هے۔ قديم ترين زمانے سے لے كر آج تك تمام انسان اس احساس كو لے كر پيدا هوتےرهے هيں۔ ملحد معاشروں ميں پيدا هونے والے بچے بھي اپنے آپ كو اس احساس سے خالي نه كرسكے۔ انساني فطرت كا يه تقاضا ايك ايسي ماني هوئي حقيقت هے جس كا انكار نهيں كيا جاسكتا۔

اس حقيقت كو مان لينے كے بعد صرف يه سوال باقي رهتاهے كه اس تقاضے كا جواب كيا هے۔مذكوره سائنس داں كا كهنا هے كه اس كا جواب نيچرل سائنس هے۔ مگر يه جواب اپني ترديد آپ هے۔ اس ليے كه نيچرل سائنس ايك مادي چيز هے، اور انساني فطرت كا تقاضا ايك روحاني چيز۔ پھر ايك مادي چيز ايك روحاني سوال كا جواب كس طرح بن سكتي هے۔ حقيقت يه هے كه اس سوال كا جواب صرف خداوند تعالي هے۔ مخلوق اپنے خالق كي تلاش ميں هے، اور خالق كو پانے كے بعد هي مخلوق كو سكون حاصل هوسكتاهے:اَلا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ القُلُوبُ(13:28)۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom