برتر ہستی کی تلاش
ڈاكٹر جے۔وي۔نارليكر (Jayant Vishnu Narlikar) انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ ماہر فلکی طبیعیات(astrophysicist) ہیں۔ ان کی پیدا ئش 1938 میں ہوئی۔ ان سے ايك انٹرويو ميں كهاگيا كه ’’مذهبي توهمات‘‘ كي پرستش ميں سائنس داں دوسرے لوگوں سے پيچھے نهيں هيں۔ حتي كه كتنے سائنس داں ديوتاؤں تك ميں عقيده ركھتے هيں۔ اس كے جواب ميں ڈاكٹر نارليكر نے کہا:’’مجھے يه بات بے حد ناپسند هے۔ عملاً ميں ديكھتاهوں كه بهت سے سائنس داں ، جب اپني تجربه گاه ميں كام كررهے هوتے هيں تو وه سائنٹفك نقطهٔ نظر كو اپناتے هيں۔ مگر جب وه اپنے گھر جاتےهيں تو وه سائنٹفك طريقے كا بالكل استعمال نهيں كرتے۔ مثال كے طورپر، مغرب كے اعلي تعليم يافته لوگوں ميں جيوتش پر عقيده پھيل رها هے۔ يه ايك نفسياتي مسئله هے۔ انسان كي اس خواهش نے اس كو جنم ديا هے كه وه آسان اور فوري تسكين كو پالے۔ يه حقيقةً ايك ذهني سهارا هے‘‘۔(ٹائمس آف انڈيا 30 اپريل 1979)
كوئي شخص خواه جاهل هو يا عالم، كامياب هو يا ناكام، زندگي ميں اس كو بار بار ايسے مرحلے پيش آتے هيں، جهاں وه اپنے عجز (helplessness) كا تجربه كرتاهے۔ وه محسوس كرتا هے كه وه بے بس وجود هے۔ يه چيز اس كو اپنے سے برتر هستي كي تلاش كي طرف لے جاتي هے ،جو اس كي كميوں كا بدل بن سكے۔ مغرب كے اعلي تعليم يافته لوگ جن كے ليے مادي مواقع كے تمام دروازے كھلے هوتے هيں، وه جب اپني ’’ذهني تسكين‘‘ كے ليے ما بعد الطبيعيات عقائد كا سهارا ليتے هيں تو باعتبارِ حقيقت يه فرضي نهيں هوتا۔ يه دراصل اپني فطرت كي خاموش پكار كا جواب هوتاهے۔ اگر چه اپني تلاش كا صحيح جواب نه پانے كي وجه سے وه ’’جيوتش‘‘ جيسي توهماتي چيزوں ميںاٹك جاتے هيں — خدا كا وجود نه صرف يقيني هے ،بلكه وه انسان كے ليے اتنا ضروري هے كه اس كے بغير وه ايك لمحه بھي نهيں ره سكتا۔