مشيني تعبير

جولائي 1983 ميں امريكي بحريه نے فوجي مشقیں كي تھيں۔ يه فوجي مشقيں سان فرانسسكو كے ساحل پر هوئيں۔ يه پورا عمل كمپیوٹروں كے ذريعے هو رها تھا۔ اس دوران ميں بحريه كے توپ خانه كو فائر كرنا تھا۔ فائرنگ كے دوران كمپیوٹر ميں كچھ خرابي پيداهوگئي۔ اس كا نتيجه يه هوا كه کمپیوٹر مخالف جانب گولے برسانے لگا۔ يعني جس طرف فائرنگ مطلوب تھي اس كے بالكل الٹي طرف۔

ابتدائي پروگرام كے مطابق اس مشقي گوله باري ميں امريكي بحريه كے توپ خانے كے گولے دور سمندر ميں جاكر گرتے مگر توپوں كا رخ الٹا هوجانے كا نتيجه يه هوا كه اس كے گولے ايك مال بردار جهاز كے پاس جاكر گرنے لگے۔كمپيوٹر ميں اس طرح کی غلطیاں پيش آتی رہتی هے۔ كمپيوٹر كے عمل ميں ايسي غلطياں كيوں هوتي هيں۔ اس كي وجه صرف ايك هے۔ كمپیوٹر صرف ايك مادي مشين هے۔ اس كے پاس عقل نهيں هے۔ اس سے قياس كياجاسكتا هے كه كائنات اگر ايك مادي مشين هوتي جيسا كه جديد ملحدين كا دعوي هے۔ تو وه كبھي اس طرح انتهائي درست طورپر نه چل سكتي جيسا كه وه چل رهي هے۔ ايسي حالت ميں زمين اور اس كي آبادياں اسي طرح برباد هوچكي هوتيں جس طرح زلزلے كے بعد زلزله كا مقام برباد هوجاتاهے۔ كائناتي حادثات كے نتيجے ميں كائنات بھي تباه هوچكي هوتي اور وه انسان بھي جو كائنات كي مادي تعبير كرنے كي كوشش كررها هے۔

’’كائنات كا كوئي خدا نهيں ، وه صرف ايك مادي مشين هے‘‘ يه جمله گرامر كے لحاظ سے بہ ظاهر درست هے مگر حقيقت كے اعتبار سے وه درست نهيں۔ اس كي سب سے بڑي وجه يه هے كه اس كے اندر داخلي تضاد پايا جاتاهے۔يه جمله اس وقت صحيح هوتاهے، جب كه ايسي كوئي مادي مشين هوتي، جو كسي بنانے والے كے بغير بن جائے، اور كسي چلانے والے كے بغير چلنے لگے۔ هم جن مشينوں سے واقف هيں، ان كو ’’انسان ‘‘ بناتااور چلاتا هے۔ اس كے باوجود يه حال هے كه يه مشينيں نقص سے خالي نهيں۔ پھر كيسے ممكن هے كه كائنات جيسا بے عيب كارخانه اپنے آپ وجود ميں آجائے، اور اپنے آپ نهايت درست طورپر مسلسل چلتا رهے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom