خدا سب سے بڑی حقیقت
سر مائيكل فرانسس اَتيا (Sir Michael Francis Atiyah) ممتازبرٹش رياضي داں ہیں۔ ان کی پیدا ئش 1929 میں ہوئی، اور وفات 2019 میں۔ وہ ایک مرتبہ ممبئي آئے تھے۔وہاں انھوں نے كهاكه خدا ايك رياضي داں هے۔ خدا كو رياضي داں قرار دينے كا نظريه نيا نهيں هے۔ تقريباً 50 سال پهلے سر جيمس جينز نے كها تھا كه كائنات ايك رياضي داں كا عمل هے۔ اس سے بھي صديوں پهلے فيثاغورث (Pythagoras)نے كها تھا كه تمام چيزيں دراصل گنتياں هيں۔ پكاسو (Pablo Picasso)كے نزديك خدا ايك آرٹسٹ هے۔ اس نے كها كه خدا في الواقع دوسرا آرٹسٹ هے۔ اس نے زرافه ايجاد كيا۔ اس نے هاتھي بنايا۔ اس نے بلي بنائي۔ آئن سٹائن نے كها تھا خدا لطيف هے، اور اگر چه وه كسي كا برا چاهنے والا نهيں، مگر وه بهت هوشيار هے:
The distinguished mathematician, Sir Michael Francis Atiyah, who was recently in Bombay said that “God was a mathematician.” The idea of God being a mathematician is not new. About 50 years ago, Sir James Jeans suggested that the universe was the handiwork of a mathematician. And centuries before him Pythagoras said all things are numbers. To Picasso God was an artist. “God is really another artist,” he said. “He invented the giraffe, the elephant and the cat.” Einstein has said that the Lord is subtle and, though not malicious, very clever.
جو شخص بھي كائنات كو زياده گهري نظر سے ديكھتا هے اس كو ايك چيز كا يقيني احساس هوتاهے— يهاں كوئي اور هے جو سب سے بڑا هے او رخود اس كي اپني ذات سے بھي۔ رياضي داں كو كائنات ميں ايسي اونچي رياضي نظر آتي هے جهاں اس كو اپني رياضي بھول جاتي هے۔ وه پكار اٹھتا هے كه خدا بهت بڑا رياضي داں هے۔ ايك آرٹسٹ جب كائنات كو اپني نظر سے ديكھتا هے تو يهاں اس كو اتنا اعلي آرٹ نظر آتا هے كه اس كا اپنا آرٹ اس كي نگاه ميں هيچ هوجاتا هے۔ اور وه كهه اٹھتاهے كه خدا سب سے بڑآرٹسٹ هے۔ ايك عقل والا آدمي جب كائنات كي حكمتوں پر نظر ڈالتا هے تو وه يه ديكھ كر حيران ره جاتا هے كه يهاں كوئي اور هے جو تمام عقلوں سے زياده بڑي عقل والا هے۔
حقيقت يه هے كه خدا سب سے بڑا رياضي داں، سب سے بڑا آرٹسٹ، سب سے بڑا عاقل هے اور اسي كے ساتھ وه مزيد بهت كچھ هے۔ جو شخص كائنات ميں خدا كے نشان كو نه ديكھے وه اندھا هے اور جو شخص ديكھ كر بھي اس كو نه مانے وه مجنون هے۔