عظیم نقصان

’’تمام مذاہب سچے ہیں‘‘ کا نظریہ کوئی بے خطر نظریہ نہیں۔ اس میں ایک عظیم نقصان چھپا ہوا ہے۔ وہ یہ کہ مذہب کے نام سے لوگوں کے پاس آخر کار صرف عصبیت باقی رہے۔ بہت سے لوگ ہمیشہ کے لیے سچے مذہب کی نعمت سے محروم ہو جائیں۔

مذہب کے سوا دوسرے معاملات میں ڈائیلاگ اور بحث و مباحثہ کو پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اصل حقیقت نکھر کر سامنے آ جاتی ہے۔ مثلاً کچھ لوگ اپنے باپ داداسے سن کر اگر یہ مان لیں کہ زمین چوکور ہے۔ اور اس عقیدے کے ساتھ ان کے جذبات اتنے زیادہ وابستہ ہو جائیں کہ وہ اس موضوع پر بحث کو پسند نہ کریں تو اس کا نتیجہ صرف یہ ہو گا کہ وہ زمین کی اصل حقیقت کے بارے میں ہمیشہ اندھیرے میں رہیں گے۔

یہی معاملہ مذہب کا بھی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان بنیادی اختلافات ہیں۔ اب اگر یہ مان لیا جائے کہ تمام مذاہب سچے ہیں تو اس کے نتیجہ میں یہ ہو گا کہ لوگ محض عصبیت کے تحت اپنے اپنے آبائی مذہب سے جڑے رہیں گے اور حقیقی مذہب تک کبھی نہیں پہنچیں گے۔

مذہب انسان کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس سے انسان کا مستقبل بندھا ہوا ہے۔ ’’تمام مذاہب سچے ہیں‘‘ کا نظریہ لوگوں کو جس نتیجہ تک پہنچائے گا وہ یہ کہ لوگ مذہب کے نام پرمحض اپنی عصبیتوں سے جڑے رہیں گے اور حقیقی مذہب کی نعمت سے کبھی آشنا نہ ہوں گے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion