اخلاقیات کی تکمیل

پیغمبر اسلامﷺ نے فرمایا کہ:‌ بُعِثْتُ ‌لأُتَمِّمَ حُسْنَ الأَخْلَاقِ(موطاامام مالک، حدیث نمبر1885)۔یعنی، میں اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ حسنِ اخلاق کی تکمیل کروں۔

یہ کوئی سادہ بات نہیں، یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔ یہ واقعہ ہے کہ انسانی سماج میں پہلی بار جس نے اخلاق کا حقیقی نظام قائم کیا وہ اسلام ہی تھا۔ اسلام نے پہلی بار اخلاقیات کے لیے بنیاد فراہم کی۔

 قدیم زمانے میں اخلاق کا کوئی عمومی معیار قائم نہ تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اخلاق کے لیے ایک مدد گار نظریہ درکار ہوتا ہے، اور قدیم زمانے میں اخلاق کے حق میں کوئی موثر قسم کا اخلاقی نظریہ موجود نہ تھا۔

یونانی فلسفیوں نے یہ کہا تھا کہ زندگی ابتداء ًنباتات کی صورت میں پیدا ہوئی۔ اس کے بعد وہ حیوانات کے دور میں داخل ہوگئی۔ اور پھر انسان کی صورت میں وہ تکمیل تک پہنچی۔ اسی نظریہ کو موجودہ زمانے میں چارلس ڈارون نے زیادہ سائنٹفک انداز میں پیش کیا جس کو حیاتیاتی ارتقاء کا نظریہ کہا جاتا ہے۔ اس نظریہ کے تحت انسان کی حیثیت ایک محترم شخصیت کی نہیں رہتی، وہ ایسا ہی ہو جاتا ہے جیسے کوئی درخت یا حیوان۔ ایسی حالت میں ایک انسان کے اندر دوسرے انسان کے لیے اعلیٰ اخلاقی جذبات پیدا نہیں ہو سکتے۔

دوسرا نظریہ وہ تھا جس کو ہندستان میں آواگون کہا جاتا ہے۔ اس کے مطابق ہر انسان اپنے پچھلے جنم کا پھل پا رہا ہے، یعنی وہ جیسا ہے ویسا ہی اس کو اپنے پچھلے جنم کی بنا پر ہونا چاہیے۔ اس نظریہ میں بھی رحم کا عنصر ختم ہو جاتا ہے جو اخلاقیات کی لازمی بنیاد ہے۔

تیسرا عمومی نظریہ جو تاریخ کے ہر دور میں رائج رہا ہے وہ یہ ہے کہ زندگی بس اس دنیا کی زندگی ہے۔ جب کوئی مرتا ہے تو اسی وقت وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ یہ نظریہ بھی اخلاقیات کے لیے کوئی موثر بنیاد نہیں۔ اس قسم کا نظریہ صرف وہ چیز پیدا کر سکتا ہے جس کو استحصال (exploitation) کہا جاتا ہے۔

 اسلام نے ان سب کے بجائے احتساب (accountability) کا تصور دیا جو اخلاق کے حق میں یقینی طور پر ایک مددگار نظریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام نے بتایا کہ انسان مرنے کے بعد خدا کی عدالت میں پیش ہوگا اور وہاں اپنے موجودہ اخلاقی عمل کے مطابق سزا یا انعام پائے گا۔ یہ نظریہ اخلاق کے حق میں ایک طاقتور محرک کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد جو اخلاقی سماج بنا ویسا سماج اس سے پہلے دنیا میں نہیں بنا تھا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion