ایک قرآنی آیت

آرنلڈ ٹوائن بی نے جو بات کہی ہے وہ صرف ایک مورخ کا نقطہ نظر نہیں ہے۔ وہ خود فطرت کا ایک اٹل قانون ہے جس کو ایک مورخ نے تاریخ کے مطالعہ کے ذریعہ دریافت کیا ہے۔ فطرت کا یہ قانون قرآن (2:249) میں اس طرح بیان کیا گیا ہے — کتنی ہی چھوٹی جماعتیں اللہ کے اذن سے بڑی جماعتوں پر غالب آئی ہیں۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے :

How often has a small group prevailed against a large group by the sanction of God. And God is with the people of patience.

اس آیت میں اذن سے مراد فطرت کا وہ قانون ہے جو خدا نے انسانوں کے درمیان ابدی طور پر قائم کر رکھا ہے۔ اس قانون کو قرآن میں دوسری جگہ عسر کے ساتھ یسر اور یسر کے ساتھ عسر (94:5-6) کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ زیر بحث موضوع کے اعتبار سے اس کا مطلب یہ ہے کہ جس گروہ کو عددی برتری حاصل ہو وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھنے لگتا ہے۔ وہ شعوری یا غیر شعوری طورپر یہ سمجھتا ہے کہ محنت کے بغیر ہی اس کو سب کچھ حاصل ہو جائے گا۔ یہ نفسیات اس کے اندر ذہنی اور عملی جمود پیدا کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ پوری قوم آرام طلبی اور کاہلی کا شکار ہو جاتی ہے۔ وہ کوئی بڑا کارنامہ انجام دینے کے قابل نہیں رہتی۔

اس کے برعکس، جو گروہ عددی اور سماجی حیثیت سے اپنے کو کمتر محسوس کرے وہ عین فطری قانون کے تحت زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔ اس کا یہ احساس کہ وہ برتر طاقت کی طرف سے چیلنج کی زد میں ہے اس کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ وہ دوسروں سے زیادہ محنت کرے۔ وہ اپنے وسائل کو زیادہ بہتر اور زیادہ منظم طور پر استعمال کرے۔ وہ پیش آمدہ مسائل کا برتر حل (superior solution) دریافت کرے۔ اس قسم کی مسلسل سوچ اس کے اندر وہ چیز پیدا کر دیتی ہے جس کو نفسیاتی علماء دماغی طوفان (brainstorming) سے تعبیر کرتے ہیں۔ اکثریتی فرقہ کے حالات اگر اس کے افراد کو ذہنی جمود میں مبتلا کر دیتے ہیں تو اقلیتی فرقے کے حالات اس کے افراد کے اندر تخلیقی فکر (creative thinking) پیدا کرنے کا سبب بن جاتے ہیں یہی خاص وجہ ہے جس کی بنا پر تاریخ کے تمام بڑے بڑے تہذیبی واقعات ہمیشہ اقلیتی گروہ کے ذریعہ ظہور میں آئے۔ اکثریتی گروہ نے کبھی کوئی بڑا تاریخی واقعہ انجام نہیں دیا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion