کام کا صحیح طریقہ

شری نانک جی موٹوانی (1970-1902ء)ایک آزادی پسند ہندوستانی تھے ۔ 1942ءمیں ان کو نظر بندی کی سزا ہوئی۔ وہ آٹھ مہینے جیل میں رہے ۔ مہاتما گاندھی ، سردار پٹیل ، پنڈت نہرو، راجندر پر شاد، وغیرہ سے ان کے قریبی تعلقات تھے ۔

یہی نانک جی موٹو انی ہیں، جنھوں نے ہندستان میں سب سے پہلے لاؤڈ اسپیکر کی صنعت قائم کی ۔ انھوں نے دیکھا کہ ہندستانی لیڈروں کے جلسہ میں بہت بڑا بڑا مجمع اکٹھا ہوتا ہے۔ مگر لاؤڈ اسپیکر نہ ہونے کی وجہ سے مقرر کی آواز پوری طرح لوگوں تک نہیں پہنچتی ۔ انھوں نے اس کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی فیصلہ کا نتیجہ مشہور لاؤڈ اسپیکر شکاگو ریڈیو (Chicago Radio)تھا ۔ جس سے آج سارا ہندستان واقف ہے ۔

صرف اخبار نکالنا اور جلسہ کرنا کام نہیں ۔ کام یہ ہے کہ مختلف لوگ مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے میں لگیں ۔ اس کے بغیر حقیقی ترقی نہیں ہو سکتی ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom