اعتراف
غالباً 1930ء کا واقعہ ہے ۔ جارج اسلامیہ ہائی اسکول، گورکھ پور (جو بعد کو اسلامیہ کالج بنا ) کے ایک استاد مسٹر شرف الدین تھے ۔ بہت ذہین اور لائق استاد تھے ۔ انگریز انسپکٹر ایک روز ان کی کلاس کا معائنہ کرنے کے لیے آیا ۔ اس وقت وہ غالباً نویں کلاس کو انگریزی زبان پڑھا رہے تھے ۔ انگریز انسپکٹر ان کی کلاس میں بیٹھ گیا اور ان کے درس کو سنتا رہا ۔ بعد کو اس نے انسپکشن رپورٹ میں لکھا :
I did not inspect the class of Mr. Sharfuddin. actuaily I attended it. He is so learned a teacher.
میں نے مسٹر شرف الدین کی کلاس کا معائنہ نہیں کیا ۔ بلکہ حقیقتاً ان کے کلاس میں شرکت کی ۔ وہ واقعی ایک لائق استاد ہیں ۔
)ڈاکٹر محمود قادری، پیدائش 1914ء، قاسم جان اسٹریٹ ، دہلی 110006(
