لطیفہ

’’دیکھو ترکیب استعمال سمجھ لو ‘‘  —حکیم صاحب نے مریض کو نسخہ دیتے ہوئے کہا۔

’’ہاں ارشاد ہو‘‘۔

’’اس کو گرم پانی میں اچھی طرح جوش دے کر ، چھان کر سوتے وقت پی لینا۔ اللہ نے چاہا تو پہلی ہی خوراک میں آرام محسوس ہو گا ‘‘۔

’’بہت اچھا حضور‘‘۔

’’اور دیکھو کل صبح آکر اطلاع دینا‘‘۔

’’بہت اچھا‘‘۔

دوسری صبح مریض پھر آیا ، حکیم صاحب نے نبض پر ہاتھ رکھا اور پوچھا ، کہو کچھ فرق محسوس ہوا۔ مریض نے کہا ’’نہیں حضور کچھ فرق نہیں بلکہ آج تو تکلیف اور بڑھ گئی ہے ‘‘۔ حکیم صاحب گہری سوچ میں پڑ گئے ، ماتھے پر ہاتھ رکھا ، لمبی سانس لی اور کچھ یاس آمیز لہجہ میں کہا اچھا لاؤ نسخہ دکھاؤ۔

’’نسخہ ؟ ‘‘ مریض بولا ’’حضور نسخہ تو آپ کے ارشاد کے مطابق میں نے جوش دے کر پی لیا ‘‘۔

حکیم صاحب نے گھبرا کر آنکھیں اوپر اٹھائیں ’’کیا کہا ! نسخہ پی لیا ‘‘

’’جی حضور، نسخہ جوش دے کر پی لیا جیسا کہ آپ نے بتایا تھا کہ اس کو...‘‘

’’ارے بد بخت‘‘، حکیم صاحب غصہ سے بولے ’’کہیں نسخہ بھی جوش دے کر پیا جاتا ہے، نسخہ میں جو دوا لکھی جاتی ہے وہ استعمال کی جاتی ہے، نہ کہ نسخہ کا کاغذ‘‘۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom