زندہ لوگ
چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیر مین اور وزیر اعظم مسٹر ہوا کو فنگ (Huq Kuo-feng, 1921-2008) کا چھوٹالڑ کا 1977ء میں کالج کے داخلہ کے ایک قومی امتحان میں فیل ہو گیا ۔ داخلہ کے لیے جتنے نمبر مقرر کیے گئے تھے، وزیر اعظم کے لڑکے کا نمبر اس معیار سے کم تھا۔ اس لیے اس کا انتخاب نہ ہو سکا۔ بعد کو وزیر اعظم ہوا کے کچھ آدمیوں نے یہ مسئلہ ان کے سامنے رکھا اور چاہا کہ وزیر اعظم اس مسئلہ کو دوبارہ زیر غور لائیں اور خصوصی اختیارات سے کام لے کر لڑکے کو داخلہ دلوا دیں۔ مگر وزیر اعظم نے اس معاملہ میں دخل دینے سے صاف انکار کر دیا۔ انھوں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگلے سال تم زیادہ سخت محنت کرو تا کہ تم کو زیادہ نمبر ملیں اور قاعدہ کے مطابق تمھارا داخلہ ہو سکے ۔ (ہندستان ٹائمس، 7 اکتوبر، 1978)
