سیاست کا راز
ابو فراس حمدانی (968-932ء) عباسی دور کا شاعر ہے ۔ وہ اپنے ایک قصیدہ میں کہتا ہے :
إِذَا مَا أرۡسَلَ الأُمَرَاءُ جَيْشًا إِلَى الأَعْدَاءِ أرسَلۡنَا كِتَابًا
یعنی ہماری دھاک کا یہ عالم ہے کہ جہاں دوسرے امراء کو مقابلہ کرنے کے لیے لشکر بھیجنا پڑتا ہے ، وہاں ہم صرف خط بھیج دیتے ہیں اور وہی فیصلہ کے لیے کافی ہو جاتا ہے ۔
یہاں ایک شعر میں شاعر نے سیاست کا راز بتا دیا ہے۔ سیاست یہ نہیں ہے کہ حریف سے لڑائی بھڑائی جا ری رکھی جائے ۔ سیاست یہ ہے کہ اپنے آپ کو اتنا طاقت ور اور مستحکم بنا لیا جائے کہ جب ضرورت پڑے تو صرف ایک ’’تحریر ‘‘ بھیج دینا معاملہ کو ختم کرنے کے لیے کافی ہو۔
