قدر دانی

میں جس زمانہ (ازستمبر 1962ء تاجون 1963) میں مکگل یونیورسٹی (کناڈا ) کے اسلامک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ سے بحیثیت معلم کے وابستہ تھا ۔اس زمانہ میں ایک واقعہ یہ پیش آیا کہ مئی 1963 ءکے پہلے ہفتہ میں انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ باڈی کی ایک میٹنگ ہوئی، جس میں میںبھی شریک تھا اور پروفیسر و لفریڈ کنیٹول اسمتھ (Wilfred Cantwell Smith, 1916-2000) انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے اس میں صد ر نشین تھے ۔ ایجنڈے پر بہت سے تعلیمی مسائل کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ انسٹی ٹیوٹ کے ایک طالب علم مسٹرمشیر الحق (حالیہ پروفیسرشعبۂ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ ) ایم اے (M.A.)کا امتحان دے چکے تھے اور اب وہ پی ایچ ڈی (PhD)میں داخلہ چاہتے تھے ۔ میٹنگ میں جب یہ مسئلہ زیر غور آیا تو پروفیسر اسمتھ نے کہا کہ مشیر ایم اے کے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہو جائیں گے اور اس بنا پر پی ایچ ڈی میں داخلہ اور اس کے اسکالر شپ کے مستحق ہوں گے ہی، لیکن اس سلسلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمیں اس پر بھی غور کرنا چاہیے کہ مشیر شادی شدہ ہیں، اور ان کے بچے بھی ہیں اور مشیر کو ان سے جدا ہوئے دو برس ہو چکے ہیں ۔ اب اگر یہ پی ایچ ڈی میں داخلہ لیتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اب مزید تین برس اور یہ اپنی بیوی بچوں سے جدا رہیں گے اور یہ ایک جوان میاں بیوی کے لیے نا مناسب بات ہے ۔ اس بنا پر میں دو تجویزیں پیش کرتا ہوں ۔ ایک یہ کہ مشیر کے لیے ہندستان آنے جانے کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ موسم گرما کی تعطیل کے تین مہینے اپنے بچوں میں گزار لیں، اور دوسری تجویز یہ ہے کہ ان کی بیوی اور بچوں کو یہاں بلوا دیا جائے، اور ان کے اسکالر شپ کی رقم میں اتنا اضافہ کر دیا جائے کہ سب مل کر آسانی سے گزارہ کر لیں ۔ کچھ دیر بحث وگفتگو کے بعد اسمتھ صاحب کی دونوں تجویزوں کو علی سبیل التبادل نہیں بلکہ علی سبیل الا جتماع منظور کر لیا گیا۔ چنانچہ مشیر صاحب ہندستان آئے ۔ تین مہینے کے قریب یہاں رہے اور پھر اپنی بیوی بچوں کو لے کر کناڈا واپس لوٹ گئے ۔

)مولانا سعید احمد اکبر آبادی، پیدائش 1908ء، ہمدرد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، تغلق آباد ، نئی دہلی(

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom