میں سوچ رہا ہوں

راجہ راؤ (2006-1908ء) ایک میسوری برہمن ہیں اور ہندستان کے مشہور فلسفی ہیں ۔ ہندستان میں اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد 1929ء میں وہ مزید مطالعہ کے لیے پیرس گئے ۔ اور 1950ء میں پہلی بار امریکہ کا سفر کیا۔ 1973ء میں امریکہ کی ٹیکسس یونیورسٹی میں ان کو فلسفہ کے مہمان پروفیسر کی حیثیت سے بلایا گیا۔ اس قیام کے دوران ایک امریکی مصنفہ الزبتھ ووہل نے ان سے مفصل انٹرویو لیا۔ الزبتھ ووہل دوبار ہندستان آچکی ہیں ۔ انٹرویو کا ایک فقرہ یہ ہے :

راؤ اپنی ذہنی زندگی کی حفاظت کرنے میں بڑے مستعد ہیں ۔ وہ بغیر کسی احساس ندامت کے محض اس بنا پر کسی ملاقاتی سے ملنے سے انکار کر سکتے ہیں کہ وہ ’’سوچ ‘‘ رہے ہیں۔ اس میں ہم صرف اتنا اضافہ کریں گے کہ یہ کہنے کے لیے بھی امریکہ کی سر زمین چاہیے۔ ہندستان میں اگرکوئی ایسا کہے تو اس کو پاگل کا خطاب ملے گا یا مغرور کا ۔

  کامیابی کا راز یہ ہے کہ آدمی اپنی ناکامی کے راز کو سمجھ لے ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom