ہر شعبہ میں کام کی ضرورت

جنوب مغربی سمت سے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کرنا اب تک بہت مشکل سمجھا جاتا تھا۔ اگست 1975ء میں پہلی بار اس کو ایک برطانوی ٹیم نے سر کیا جس کے قائد کِرس بوننگٹن (Christian John Storey Bonington, b.1934)تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ برطانوی ٹیم کی اس کامیابی کا اہم سبب ایک برطانوی فرم کی ایک ایجاد تھی ۔ اس نے بہت ہلکے وزن کے آکسیجن سلنڈر بنائے ۔ ان سلنڈروں کے ذریعہ یہ ممکن ہو گیا کہ ایک سو لیٹر آکسیجن ایک ایسے سلنڈر میں رکھا جا سکے جس کا وزن صرف 314 کیلو گرام ہو۔ یعنی تقریباً نہیں کے برابر۔

یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قومی زندگی میں کس طرح ایک شعبہ میں کچھ لوگوں کے آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرے شعبوں میں کچھ دوسرے لوگ آگے بڑھے ہوئے ہوں ۔ جس قوم میں سارے لوگ صرف تقریر وتحریر کا کمال دکھانے لگیں ، وہ کبھی ترقی کے مقام پر نہیں پہنچ سکتی ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom