توہم پرستی کہاں تک لے جاتی ہے
اہل کار تھیج اور رومیوں کی مشہور جنگ میں جب کار تھیج (Carthage)کے باشندوں کو شکست ہوئی تو انھوں نے سمجھا یہ اس غلطی کا نتیجہ ہے جو مولوک (Moloch) دیوتا کی عبادت کے سلسلہ میں ان سے ہوتی رہی ہے ۔ یہ دیوتا ان کے عقیدے کے مطابق ان کے اشراف کے لڑکوں کی قربانی پسند کرتا تھا۔ مگر کار تھیج کے اعلیٰ خاندانوں نے اپنے لڑکوں کو بچانے کے لیے کئی سال یہ کیا کہ وہ قربانی کے دن چپکے سے کسی معمولی لڑکے کو پکڑ کر اس کو قربان کر دیتے تھے ۔ جب انھیں شکست ہوئی تو انھوں نے سمجھا کہ ان کی اس بد عنوانی کی وجہ سے دیوتا ناراض ہو گیا ہے ۔ چنانچہ اعلیٰ خاندان کے کئی لڑکے مقدس آگ میں جھونک دیے گئے ۔
