حکمت عملی

ایک خاندان کے یہاں دوسرے فرقہ کا ایک آدمی ملازم تھا۔ اس نے چوری کی ۔ نوجوان صاجزادے جو ش میں اس کو مارنے کے لیے دوڑے ۔ باپ نے منع کیا ۔ ’’تم چوری کے لیے اس کو مارو گے ‘‘، باپ نے کہا ’’اور اس کے بعد اس سے بھی زیادہ بڑا مسئلہ، فرقہ وارانہ فساد کا مسئلہ ، کھڑا ہو جائے گا ‘‘۔ اب گھر کے لوگ مارنے سے رک گئے اور مسئلہ کو حکمت کے ساتھ حل کیا۔

’’حکمت عملی ‘ ‘ کا یہ راز جو ایک معمولی آدمی اپنے ذاتی معاملہ میں پا لیتا ہے ، اس کو پاکستان کے رہنما اسلامی تحریک کے معاملہ میں نہ جان سکے ۔ وہ صورت حال کے تمام پہلوؤں کا اندازہ کیے بغیر بار بار ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ اصل مقصد (اسلامی نظام کا قیام ) تو حاصل نہیں ہوتا ۔ البتہ ہنگامہ کے نتیجہ میں کچھ دوسرے شدید تر مسئلے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ نئی نئی پیچیدگیاں ابھر کر راستہ کی مشکلات کو کچھ اور زیادہ بڑھا دیتی ہیں— مجیب ازم (بنگالیت)، بھٹو ازم (پاکستانی نیشنلزم)، ولی ازم (سرحدی علاقائیت) وغیرہ، سب اسی قسم کے نادان اقدامات کے پیدا شدہ نتائج ہیں ۔ ’’چوری ‘‘ ختم نہیں ہوتی ۔ البتہ    ’’فرقہ وارانہ فسادات‘‘ نئے نئے عنوان سے بڑھتے چلے جا رہے ہیں ۔ کیسی عجیب ہے یہ سیاست اور کیسے عجیب ہیں یہ خادمانِ اسلام ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom