غلطی کا اعتراف

1941ء کے شروع کا واقعہ ہے ۔ میں فوجی دفتر کی ایک شاخ (اے جز برانچ ) کے سیکشن (اے جی نمبر 11) واقع نئی دہلی میں ملازم تھا ۔میرے ایک ساتھی عالم چند سنگھ تھے ۔ انھوں نے ایک موقع پر دفتر کی ایک فائل اس وقت کے ہمارے سیکشن کے انچارج افسر کے پاس کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے بھیجی ۔ یہ ایک انگریز کرنل تھا، جس کا نام اب مجھے یاد نہیں ۔ اس افسر نے فائل دیکھی تو اس کو ایک کاغذ نظر نہیں آیا، جس کی اسے خاص ضرورت تھی۔ اس نے نہایت ناراضگی کے لہجہ میں یہ نوٹ لکھ کر فائل کو اپنے ماتحت مسٹر عالم چند سنگھ کے پاس بھیجا کہ فلاں کاغذ اس میں کیوں نہیں ہے ۔

عالم چند سنگھ نے فائل کو غور سے دیکھا تو اس میں مطلوبہ کاغذ موجود تھا ۔ چنانچہ انھوں نے فائل کو دوبارہ اپنے انگریز افسر کے پاس بھیجا اور لکھا کہ جناب فائل کے فلاں صفحہ کو ملاحظہ فرمائیں جس میں مطلوبہ کاغذموجود ہے ۔

افسر نے دوبارہ فائل کا جائزہ لیا تو کاغذ اس کے اندر موجود تھا ۔ اس کو اپنی غلطی کا شدید احساس ہوا ۔ اس نے اس کا اعتراف کرتے ہوئے فائل پر موٹی سرخ پنسل سے اپنے سابقہ نوٹ کے ساتھ لکھ دیا — میں اس وقت اندھا تھا :

I was blind then

)حاجی اختر محمد خاں ،پیدائش 1915، محلہ کوٹ ، بگراسی ، ضلع بلند شہر(

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom