ایک انسانی کمزوری

لارڈ ریتھ (1971-1890ء) بی بی سی لندن کے ’’ فادر ‘‘کہے جاتے ہیں ۔ وہ حیرت انگیز شخصیت کے مالک تھے ۔ اور انھوں نے برطانوی عوام کے اندر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔

525 صفحات پر مشتمل ان کی ذاتی ڈائری (The Reith Diaries) شائع ہوئی ہے ۔ ڈائری میں حیرت انگیز طور پر وہ ہٹلر (1945-1889ء)کے لیے شان دار کارکردگی (Magnificient Efficiency)کا اعتراف کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، خود اپنے ملک کے لارڈونسٹن چرچل (1965-1874ء) کے لیے ان کے پاس مکار (imposter) اور خبطی (lunatic)کے الفاظ ہیں ۔

اس فرق کی وجہ ہم کو خود ان کے اعتراف میں مل جاتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک انتہائی قسم کا خود پسند(self centered)آدمی ہوں ۔ بہت کم ایساہو سکتا ہے کہ میں کسی دوسرے کے اندر بڑائی کا اعتراف کروں  :

I will rarely admit greatness in others

لارڈ چرچل نے برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا مقام حاصل کر لیا۔ یہ وہ عہدہ ہے جس کے لیے لارڈ ریتھ اپنے آپ کو سب سے زیادہ موزوں سمجھتے تھے ۔ چرچل کا تصور آتے ہی ان کے اندر حریفانہ نفسیات کام کرنے لگتی تھی ، جبکہ ہٹلر ان کے لیے ایک غیر متعلق شخص تھا، ہٹلر کا نام ان کے اندر معاصر انہ نفسیات پیدا نہیں کرتا تھا— یہ تھی سادہ سی وجہ مذکورہ بالا فرق کی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom