مخالفت یا غلط فہمی

برطانیہ کی کرشچن مشنری کے ایک ممبر کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ قرآن کا مطالعہ کر کے ایسی چیزیں جمع کریں جن کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ اس منصوبے کے مطابق، انہوں نے قرآن کے انگریزی ترجمے کا مطالعہ شروع کر دیا۔ کچھ دنوں کے مطالعے کے بعد وہ قرآن سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے مسیحی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد ان کا نام یہ رکھا گیا:داؤد بربانک (Dawud Burbank)۔ اس کے بعد انہوں نے عربی زبان اور دینی تعلیم کے حصول کے لیے 1980 میںجامعہ اسلامیہ (مدینہ) میں داخلہ لیا ۔فراغت کے بعد انہوں نےپچاس 50 سے زیادہ عربی کتابوں کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ قبول اسلام کے بعد انہوں نے پاکستان کی ایک مسلم خاتون سے شادی کرلی۔ وہ دونوں حج کے لیے گئے ہوئے تھے۔ یکم نومبر 2011 کو مکہ جاتے ہوئے ایک روڈ حادثے میں ان دونوں کا انتقال ہو گیا ۔بوقت وفات ان کی عمر 49 سال تھی۔

یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اکثر مخالفت کا سبب صرف ایک ہوتا ہے، اور وہ غلط فہمی (misunderstanding) ہے۔ درست طرزِ عمل یہ ہے کہ کسی کو محض ظاہری مخالفت کی بنا پر دشمن قرار نہ دیا جائے اور نہ اسے اپنے سے الگ سمجھا جائے۔بلکہ ان کے کیس کو غلط فہمی کا کیس سمجھا جائے ،اور سنجیدہ انداز میں ان کو اسلام کا مطالعہ کرایا جائے۔ اس کے بعد وہی ہوگا جس کی خبر قرآن میں ان الفاظ میں دی گئی ہے:بھلائی اور برائی دونوں برابر نہیں۔ تم جواب میں وہ کہو جو اس سے بہتر ہو، پھر تم دیکھو گے کہ تم میں اور جس شخص میں دشمنی تھی، وہ ایسا ہو گیا جیسے کوئی دوست قرابت والا (41:34) ۔

حقیقت یہ ہے کہ ہر آدمی صحیح فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ بعد کو مختلف اسباب سے اس کی رائے کسی کے بارے میں منفی اور کسی کے بارے میں مثبت بن جاتی ہے۔ یہ رائے اکثر حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی، بلکہ وہ غلط فہمی پر مبنی ہوتی ہے۔ اگر آدمی کو مطالعے کا موقع دیا جائے تو عین ممکن ہے کہ وہ معاملے کی صحیح نوعیت کو سمجھ جائے اور اپنی غلط سوچ کی اصلاح کر لے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion