دورِ اول کے مسلمان جب دنیا میں پھیلے تو ہر جگہ انھوں نے علمی مراکز اور مدارس قائم کیے۔یہ مزاج انہیں اپنے دین سے ملا تھا۔ مسلمانوں نے اس کلچر کو روایتی دور میں بھی پروان چڑھایا اور جدید دور میں بھی وہ اسے آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماضی میں یہ کوششیں کامیاب تھیں، مگر آج جدید سائنسی ترقی کی وجہ سے پرانا نظام غیر مؤثر ہو چکا ہے۔اب ضرورت ہے کہ اسلامی تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ زیرِ نظر کتاب مدارس اور علما کو انہی جدید چیلنجز کو سمجھنے کی دعوت دیتی ہے۔
