دشمنی یا چیلنج
ایک مسلمان عالم نے کہا کہ ایک خیال بہت پریشان کررہا ہے۔ آج کل ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ساری دنیا کومسلمانوں سے عداوت ہوگئی ہے۔ ہر جگہ مسلمان مارے جارہے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ عداوتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ تحدیاتی مسئلہ ہے۔ اور وہ کسی نہ کسی شکل میں ہر ایک کے ساتھ پیش آرہا ہے۔ تحدی (چیلنج) کی یہ صورتِ حال جاری رہے گی۔ یہاں تک کہ قیامت آجائے۔ آپ اس دنیا میں تحدیات (challenges)کا سامنا کرکے ہی جی سکتے ہیں ۔ شکایت اور فریادسے آپ کو کچھ بھی ملنے والا نہیں۔ (ڈائری، 5جنوری1995)
Book :
