ریموٹ کنٹرول
موجودہ زمانے نے انسانی لغت میں جن نئے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک ریموٹ کنٹرول(remote control) ہے۔ یعنی دور سے کسی ظاہری واسطہ کے بغیر کنٹرول کرنا۔
موجودہ زمانہ میں بہت سی ایسی صورتیں پیدا ہو گئی ہیں جن میں سگنل یا پیغام تاروں پر نہیں بھیجا جا سکتا۔ مثلاً حرکت کرنے والی سواریاں جیسے ہوائی جہاز یا خلائی جہاز وغیرہ۔ ان حالات میں مشین کو حسب منشا چلانے کے لیے ریموٹ کنٹرول یا ریڈیو کنٹرول کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
ایسے حالات میں کوڈ کی صورت میں سگنل بھیجے جاتے ہیں۔ متعلقہ مشین میں ایک رسیور ہوتا ہے جو مطلوبہ فریکوئنسی پر اس کو وصول کرنے کے لیے ہر آن متحرک رہتا ہے۔ موجودہ زمانہ میں یہ طریقہ بہت سے کاموں میں کثرت سے استعمال ہونے لگا ہے۔
ریموٹ کنٹرول کا طریقہ اب اس حد تک ترقی کر چکا ہے کہ خلا میں اپنے مدار پر گھومنے والی مشینوں کو زمین سے نہایت صحت کے ساتھ ہدایات بھیجی جاتی ہیں اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اگر ان کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو کسی مادی واسطہ کے بغیر محض ریڈیائی لہروں کے ذریعہ ان کو زمین ہی سے درست کر دیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ اس ایجاد نے تخریب کاروں کو بھی جدید مواقع فراہم کر دیے ہیں۔ چنانچہ 25 مئی 1985 ءکو امیر کویت کی موٹرکار کے پاس جو بم پھٹا وہ دور سے کنٹرول کیا جانے والا ایک بم (remote-controlled bomb) تھا۔
Telecontrol System to Keep a Watch
Tokyo, June 26,1985,1985 (Kyodo)
Want your curtains to open and close at home while you are on vacation? Or to make sure that the front door is locked? Or to turn on the air conditioner just before you get home? You can do it all, by telephone, with Japanese made home automation equipment.
''Telecontrol systems'' can be hooked up too many appliances, including air conditioners, electric locks, rice cookers and lights. The new home automation products also include security systems to guard against fire or theft through electronic sensors, multi-function ''intelligent'' telephones for telecommunications, and intercoms linking rooms. The telecontrol system allows the user to turn appliances on or off, and to check for fire leaks or theft with special censors that send coded signals through a push-button telephone.
The Hindustan Times (New Delhi) June 27,1985, p.17
Steering by Satellite
Nineteenth-century clipper-ship captains looked to the stars to steer their course. Many modern skippers rely on Loran, a land-based navigation system using radio waves. Loran, however, has definite limitation: the system's radio Transat sunset. In the future, many high-tech ships will chart their paths using an advanced navigational method called GPS.
The system, developed by the U.S. military, will consist of a global network of 18 satellites. Using a $25,000 receiver and a special antenna, ships can pick up coded radio signals transmitted by the four closest GPS satellites. The timing of the signals indicates the location of the vessel. With such a system, modern sailors may seldom stray off course.
Newsweek, September 16,1985, p.5
ریموٹ کنٹرول کا یہ نظام ایک معنوی حقیقت کا مادی مظاہرہ ہے۔ یہ ایک عملی مثال کی صورت میں بتا رہا ہے کہ خدا کس طرح پھیلی ہوئی کائنات کو بلاواسطہ کنٹرول کرتا ہے اور کس طرح اس کو اپنی منشا کے مطابق چلا رہا ہے۔ ریموٹ کنٹرول ریڈیو اگرچہ ایک انسانی واقعہ ہے مگر اس نے عظیم تر خدائی واقعہ کو ہمارے لیے قابل فہم بنا دیا ہے۔
کیا آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ چھٹیوں میں اپنے گھر سے باہر ہوں اس وقت بھی آپ اپنے دروازوں کے پردے کھولیں اور بند کر سکیں۔ یا گھر سے دوررہتے ہوئے بھی آپ اطمینان کر سکیں کہ آپ کے بیرونی دروازہ کا تالہ بند ہے یا نہیں۔ اسی طرح کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر واپس پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کا ائیرکنڈیشنر چلا دیں۔
یہ سب کام آپ کر سکتے ہیں۔ جاپان کے بنائے ہوئے خودکار آلات کو اپنے گھر میں نصب کر کے آپ ٹیلیفون کے ذریعہ یہ سب کر سکتے ہیں جب کہ آپ کا گھر خالی ہو۔
اس مشینی نظام کا نام ٹیلی کنٹرول سسٹم ہے۔ اس نظام کو گھر کی مختلف چیزوں سے وابستہ کیا جا سکتا ہے ، بشمول ایئرکنڈیشنر، الیکٹرک تالے ،پریشر کوکر اور لائٹ۔
گھر کے نئے خودکار سامانوں میں اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں ، مثلاً آگ یا چوری کے خلاف برقی آلات کے ذریعہ حفاظت۔ اسی طرح دور سے رابطہ قائم کرنے والا ’’ذہین‘‘ ٹیلیفون اور انٹرکام جو مختلف کمروں کو مربوط کرتا ہے۔
ٹیلی کنٹرول نظام کے ذریعہ آدمی گھرکے برقی سامانوں کو کھول سکتا ہے یا ان کو بند کر سکتا ہے۔ وہ آگ کا پتہ کر سکتا ہے۔ گیس کے نکلنے کو معلوم کر سکتا ہے یا مخصوص آلات کے ذریعہ چوری کا پتہ کر سکتا ہے جو کوڈ کی شکل میں پیغامات بھیجتے ہیں۔
خدا کائنات کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ وہ کائنات کے باہر ہے ، وہ ایک محدود انسان کی مانند کائنات کے اندر موجود نہیں۔ یہ بات پہلے صرف ایک عقیدہ تھی مگر آج وہ ایک ایسی حقیقت بن گئی ہے جس کو ہم اپنے معلوم واقعات کے ذریعہ نہایت آسانی کے ساتھ قیاس کر سکتے ہیں۔ مذکورہ ٹیلی کنٹرول نظام ایک گھر کی سطح پر اسی واقعہ کا گویا ایک ابتدائی مظاہرہ ہے، جس کو خدا نے وسیع تر کائنات کی سطح پر زیادہ کامل انداز میں قائم کر رکھا ہے۔