-3 ڈی این اے سے پہلے کیا تھا
ڈاکٹر گراہم کیرنس اسمتھ، لکچرر کیمسٹری، گلاسگو یونیورسٹی: ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک نیا جنیٹک مادہ دریافت کریں جو ڈی این اے سے بالکل مختلف ہو۔(ڈی این اے کا دہرا مرغولہ نما ڈھانچہ کیمبرج میں1953 میں فرانسس کریک اور جیمس واٹسن نے دریافت کیا تھا)۔ مجھے یقین نہیں کہ ڈی این اے ابتدائی زمین پر بن سکتا تھا۔ ضروری ہے کہ زندگی کسی اور چیز سے شروع ہوئی ہو اور ڈی این اے کا ارتقا بعد کو ہوا ہو۔
Book :