حالات سے مطابقت

ہربرٹ نکولس (Herbert L. Nicholas) نے لکھا ہے کہ میں نے کسی کتاب میں ایک بار ایک بوڑھے آدمی کا قصہ پڑھا جو ساری زندگی مسلسل سخت تکلیفوں میں مبتلا رہا۔ اس کے با وجود وہ ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ تمھارے سکون واطمینان کار از کیا ہے تو اس نے جواب دیا:

I learned to cooperate with the inevitable

میں نے ان چیزوں سے موافقت کرنا سیکھ لیا جن سے بچنا ممکن نہیں ۔

زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں پیش آتی ہیں جو ہمارے اختیا ر سے باہر ہوتی ہیں۔ ایسی چیزوں سے مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان سے مقابلہ نہ کیا جائے۔ اس طرح ہم غیر ضروری الجھن اور ذہنی تناؤ (tension) سے بچ سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ہم کو اس قابل بناتا ہے کہ ہم اپنی قوتوں کو وہاں خرچ کریں جہاں کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اپنی قوتوں کو وہاں ضائع نہ کریں جہاں بالآخر وہ صرف بے نتیجہ ہو کر رہ جانےوالی ہیں ۔

یہی موجودہ دنیا میں زندگی کا اصول ہے ۔ یہ اصول کسی ایک شخص کے لیے بھی کارآمد ہے اور پوری قوم کے لیے بھی۔

____________________________________________

نوٹ:آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی، سے  15-16 مئی 1984 کو نشر کیا گیا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion