تاریخی موڑ پر

امریکہ میں اٹھارویں صدی میں ایک جنگ پیش آئی جس کو وار آف انڈپنڈنس (83-1775) کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد امریکہ میں ایسے لیڈر ابھرے جنھوں نے جنگ کے بجائے امن کی حمایت کی ۔ انھیں میں سے دوسرا امریکی صدر جان اڈمس ہے جس کو غیرسیاسی سیاست داں (non-political politician) کہا جاتا ہے۔ 1783 میں پیرس معاہدہ کے تحت جب برطانیہ نے اس کو آزادی دے دی تو اس کے بعد امریکہ نے اپنا راستہ بدل دیا ۔ اب سارا زور تعلیم، سائنسی ریسرچ ،انڈسٹری، سٹی پلاننگ اور نئی نسل کی کردار سازی پر دیا جانے لگا۔

یہی واقعہ جاپان میں بھی پیش آیا جس کو وہ لوگ عمل معکوس (reverse course) کا نام دیتے ہیں ۔ دوسری عالمی جنگ تک جاپان عسکریت کے راستہ پر چل رہا تھا۔ مگر دوسری عالمی جنگ کے تجربات کے بعد اس نے اپناراستہ بدل دیا۔ اب اس نے جنگ کے طریق کو مکمل طور پر چھوڑ دیا۔ اس کے بجائے اس نے تعلیم کے میدان میں اپنی تمام توجہ موڑ دی۔ سائنس اور ٹکنالوجی میں ترقی کو اپنا نشانہ بنا لیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ چالیس سال میں تاریخ بدل گئی۔

عمل معکوس کا یہ مرحلہ ہر قوم کے لیے پیش آتا ہے ۔ جو لوگ ایسا کریں وہ کامیاب رہتے ہیں۔اور جو لوگ ایسا نہ کر سکیں وہ ناکام ہو کر رہ جاتے ہیں ۔امریکہ اور جاپان دونوں اس عمل معکوس کو اختیار کرنے کی مثال ہیں ۔دوسری طرف انڈیا ہے ۔ آزادی کے بعد مہاتما گاندھی نے انڈیا کو اسی راستہ پر چلانا چاہا تھا۔ مگر انڈیا عمل معکوس کے اس رخ پر نہ چل سکا، اسی لیے اس کو ترقی بھی حاصل نہ ہوسکی ۔

موجودہ زمانے کے مسلمانوں کے لیے بھی اب یہی وقت آگیا ہے۔ وہ لمبی مدت سے اغیار سے شاکی ہو کر ان کے ساتھ بے فائدہ مقابلہ آرائی کی پالیسی اختیار کیے ہوئے تھے ۔ اب ضرورت ہے کہ اس خارجی پالیسی کو ترک کر دیا جائے اور اس کے بجائے داخلی پالیسی اختیار کی جائے۔ یعنی اپنی کوتاہیوں کا اقرار کرتے ہوئے خود اپنی تعمیر میں ساری توجہ لگا دی جائے۔ مسلمانوں کے مسائل کا یہی واحد حل ہے، اور اس کو انھیں ہمہ تن اختیار کر لینا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion