دس اقوال

امریکہ میں چھپی ہوئی ایک کتاب نظر سے گزری ۔ یہ کتاب ایک کامیاب امریکی تاجر کی لکھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ کتاب اپنے 20 سالہ تجارتی تجربات کی روشنی میں تیار کی ہے ۔ اس خوبصورت کتاب میں ہر صفحہ پر دو تجارتی اصول جلی حرفوں میں درج ہیں۔ مصنف کا کہنا ہے کہ ٹاپ پر فارمرس نے ہمیشہ مثبت عادات (positive habits) کے ذریعہ ترقی کی ہے:

The Book of Excellence: 236 Habits of Effective Sales people by Byrd Baggett (First published January 1, 1993)

ان مثبت عادتوں کو مصنف نے 236 چھوٹے چھوٹے جملوں میں مرتب کیا ہے۔ کتاب کو پڑھ کر میں نے دس جملے منتخب کیے ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں :

A bad attitude cancels all other positive skills.

Be as critical of yourself as you are of others.

You are not learning anything when you are talking.

Excellence is not optional.

Take an active, not passive, role in helping your community.

Customers love humility.

Patience is a virtue. Don't give up.

There is no replacement for effort.

Success does not come easily. Are you willing to pay the price?

Stop, listen, and think before you respond.

یعنی ایک برا رویہ تمام دوسری خوبیوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔ اپنے بارے میں بھی اتنا ہی تنقیدی بنو جتنا تم دوسروں کے لیے تنقیدی ہو۔ جب تم بولتے ہو تو تم کچھ سیکھ نہیں رہے ہو ۔ امتیا ز کوئی اختیاری چیز نہیں۔ اپنی کمیونٹی کی مدد کرنے میں فعال کردار ادا کرو۔ گاہک ہمیشہ تواضع کو پسند کرتے ہیں۔

 بر داشت ایک نیکی ہے، اس کو کبھی نہ چھوڑو ۔ کوشش کا کوئی بدل نہیں۔ کامیابی آسانی سے نہیں آتی، کیا تم اس کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہو۔ ٹھہرو، سنو ، اور جواب دینے سے پہلے غور کرو ۔

یہ اقوال اس فطری حکمت کو بیان کرتے ہیں جن کو اختیار کرکے کوئی شخص دنیا میں اپنی کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ یہ اقوال کا میابی کی کنجی ہیں ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion