ذاتی ذمہ داری

دوسری عالمی جنگ (45-1939) کے دوران سر ونسٹن چرچل بر طانیہ کے وزیر اعظم تھے۔ وہ عام طور پر تشد دپسند لیڈر کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ ایک بوڑھے برطانی شہری نے مجھے بتایا کہ چر چل نے اس جنگ کے زمانےمیں برطانی قوم کو جو ماٹو دیاوہ یہ تھا — سب کچھ میرے اپنے اوپر منحصر ہے:

It all depends on me.

یہ ایک بہترین ماٹو ہے۔ یہ جنگ اور امن دونوں حالتوں میں یکساں طور پر مفید ہے۔ میرے بھائی عبد المحیط خاں (انجینئر) نے بتایا کہ ایک بار وہ چندی گڑھ کے ایک ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوئے۔ یہ کیمپ پالی ٹکنیک کے پرنسپلوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اور اس میں لکچر دینے کے لیے ایک انگریز پروفیسر کو بلایا گیا تھا۔ اس کا افتتاح ایک ہندستانی منسٹر کو کرنا تھا۔ منسٹر جب مائک پر کھڑے ہوئے تو اچانک بجلی چلی گئی اور لاؤڈاسپیکر نے کام کرنا بند کر دیا۔ وہاں متبادل انتظام کے طور پربیٹری نہ تھی ۔ البتہ کالج کے ورکشاپ میں بیٹری موجود تھی۔

اس وقت زیر تربیت پرنسپل صاحبان کالج کے کسی چپراسی یا ورکر کو تلاش کرنے لگے تاکہ اس کو ورکشاپ بھیج کر وہاں سے بیٹری منگوائیں اور اس سے لاؤڈ اسپیکر کو چلائیں، مگر انگریز پروفیسر کو جیسے ہی صورتِ حال کا علم ہوا وہ خود بھاگ کر ورکشاپ میں پہنچا اور بھاری بیٹری کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر دوڑتا ہوا آیا اور لاؤڈ اسپیکر کے نظام سے جوڑ کر اس کو چلا دیا۔

کسی قوم کے افراد میں یہی مزاج اس قوم کی اجتماعی ترقی کا سب سے بڑا راز ہے۔ افراد کے اندر یہ اسپرٹ جتنا زیادہ پائی جائے گی، اتنا ہی زیادہ وہ قوم ترقی کر سکے گی۔

عام طور پر لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب وہ سماج میں کوئی خرابی دیکھتے ہیں تو ایک قانون بنانے کی تجویز پیش کرتے ہیں یا نظام میں تبدیلی لاکر اس کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں مگر قانون اور نظام کی ایک حد ہے۔ اپنی حد پر پہنچ کرقا نون اور نظام غیر مؤثر ہو جاتے ہیں۔ اصلاح کا اصل طریقہ یہ ہے کہ افراد کے اندر اصلاح کا جذبہ پیدا کر دیا جائے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion