پچیسں سال

البرٹ سا بن (Albert Sabin) ایک امریکی سائنس داں ہے ۔ وہ 1906 میں پولینڈ میں پیدا ہوا۔ اس کی عمر پندرہ سال کی تھی کہ اس کے والدین ترک وطن کر کے امریکہ آگئے ۔یہیں 3مارچ 1993 کو اس کی وفات ہوئی۔ اس نے پچیس سال کی لگاتار محنت اور تجربہ سے ایک ایسا پولیو ویکسن (Polio vaccine) تیار کیا جو کہ  منہ کے راستہ سے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ جب کہ عام طور پر ویکسین انجکشن کے ذریعہ اندر داخل کیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اب تک 500 ملین لوگ اس کی ایجاد سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔

استحقاق کے باوجود البرٹ سابن کو نوبیل انعام نہیں ملا ۔ مگر اس نے اس کی پروا نہ کی۔ اس نے کہا کہ میرے لیے یہی کافی ہے کہ مجھے ایک ایسی جگہ مل جائے جہاں میں اپنا کام کر سکوں :

I only ask for a place to work

اپنی تحقیق کے دوران اس کو بے شمار مایوسیوں سے دوچار ہونا پڑا۔ مگر مایوسیوں اور ناکامیوں سے بے پروا ہو کر اس نے اپنا عمل جاری رکھا۔ یہاں تک کہ اس کی تحقیق آخری کامیابی کی منزل تک پہنچ گئی۔ وہ اکثر کہا کرتا تھا کہ آپ کتنے ہی اچھے ہوں ، آپ ایک سائنس داں نہیں بن سکتے جب تک مایوسیوں کے ساتھ جینا نہ سیکھیں

No matter how good you are, you cannot be a scientist unless you learn to live with frustration.

یہی موجودہ دنیا میں کامیابی کا عام اصول ہے۔ یہاں کوئی قابل ذکر کامیابی صرف اس باہمت شخص کے لیے ہے جو ’’25 سال‘‘ یکسو ہو کر عمل کر سکے۔ جونا کامیوں کے درمیان اپنا سفرجاری رکھے۔ جو بار بار گرنے کے باوجود بار بار اٹھے۔ جو اعتراف اور تحسین سے بےپروا ہو کراپنے مقصد کے حصول میں سرگرم رہے جس کی طاقت کا خزانہ اس کے اپنے اندر ہونہ کہ اس کے باہر۔

جو لوگ عدم اعتراف کی شکایت کریں ۔ جو نا موافق حالات سے گھبرا اٹھیں۔ جن کی نظر مواقع سےزیادہ مسائل پر رہتی ہو ، وہ اس دنیا میں کبھی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion