بوسٹر کارول

فردوسی کا شاہنامہ فارسی زبان کا ایک مشہور رزمیہ ہے۔ اس میں ایران کے رستم اور دوسری شخصیتوں کا پر فخرتذ کرہ ہے۔ رستم کے سلسلے میں فردوسی نے کہا کہ یہ میں ہوں جس نے رستم کو رستم بنایا ورنہ وہ ایران کے ایک قصبہ کا ایک معمولی پہلوان تھا:

منش کرده ام رستم پہلواں            وگرنہ یلے بود در سیستاں

فردوسی نے اپنے شعر میں جو بات ذاتی فخر کے طور پر کہی ہے وہ درحقیقت فطرت کا ایک قانون ہے۔ جس طرح والی بال کے کھیل میں ایک بوسٹر ہوتا ہے اور ایک وہ جو والی مارتا ہے ، بوسٹر کا کام ہے بال کو آگے بڑھانا اور والرکا کام ہےبا ل کوآگے لے کر والی مارنا، اس طرح والی بال کا کھیل جاری رہتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح زندگی کے نظام میں خود خدا کے نقشئہ تخلیق کے مطابق ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص دوسرے شخص کو بڑھاوا دے اور اس طرح وہ اس کو آگے پہنچا دے۔

یہ اصول اتنا عام ہےکہ پیغمبر تک اس سے مستثنیٰ نہیں۔ مثال کے طور پر حضرت یوسف مصر میں ایک غلام کی حیثیت سے داخل ہوئے پھر وہ جیل میں پہنچا دیے گئے ۔ اس کے بعد ایسا ہوا کہ انھیں مصر کی حکومت میں اعلیٰ ترین منصب حاصل ہوگیا۔ ان کی یہ ترقی اللہ کے منصوبہ کے تحت تھی۔ تاہم ظاہری طور پر مصر کے بادشاہ نے ان کے لیے بوسٹر (بڑھانے والا) کا رول ادا کیا ۔

یہی بات ہر اس شخص کے سلسلے میں نظر آتی ہے جس کو کسی حیثیت سے کوئی نمایاں مقام حاصل ہوا۔ اس حیثیت سے مطالعہ کیا جائے تو ہر آدمی کے پیچھے کوئی بوسٹر دکھائی دے گا۔ انسانی تاریخ میں شاید ہی کوئی شخصیت ہو جس کے آگے بڑھنے میں کسی بوسٹر کا دخل شامل نہ ہو۔

اس معاملے میں بوسٹر کوکسی تعلّی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ اس کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اس کی وجہ سے فلاں شخص آگے بڑھا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بوسٹرا گر غیر جانبدارانہ طور پر غور کرے تو وہ خود بھی پائے گا کہ اس کی اپنی ذات کے معاملے میں بھی کسی بوسٹر کا ہاتھ کام کر رہا ہے۔ بوسٹر کو سمجھنا چاہیے کہ اس نے جو کچھ کیا وہ اس کا ذاتی کا رنامہ نہ تھا بلکہ یہ در اصل خدا تھا جس نے اس کو اپنی ایک منشا کی تکمیل کے لیے استعمال کیا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion