نیوٹن کا نظریہ نور

انسان جب بھی کسی مسئلہ پر کلام کرتا ہے تو فوراً ظاہر ہو جاتا ہے کہ وہ حال میں بول رہا ہے۔اسے مستقبل کی کوئی خبر نہیں۔کوئی انسان آئندہ ظاہر ہونے والی حقیقتوں کو نہیں جانتا اس لیے وہ اپنے کلام میں ان کی رعایت بھی نہیں کر سکتا۔یہ ایسا معیار ہے جس پر آدمی ہمیشہ ناکام ثابت ہوتا ہے۔اس کے برعکس، قرآن کو دیکھا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کا مصنف ایک ایسی ہستی ہے جس کی نظر ماضی سے مستقبل تک یکساں طور پر پھیلی ہوئی ہے۔وہ آج کے معلوم واقعات کو بھی جانتا ہے اور ان واقعات کو بھی جو کل انسان کے علم میں آئیں گے۔

مثال کے طور پرنیوٹن (17271642-) نے روشنی کے بارے میں نظریہ قائم کیا کہ یہ چھوٹے چھوٹے روشن ذرات ہیں جو اپنے منبع سے نکل کر فضا میں اڑتے ہیں۔اس نظریہ کو سائنس کی تاریخ میں روشنی کا ذراتی نظریہ (Corpuscular theory of light) کہا جاتا ہے:

A theory of Optics, in which light is treated as a stream of particles.

نیوٹن کے غیر معمولی اثرات کے تحت یہ نظریہ  1820 تک علمی دنیا پر چھا یا رہا۔اس کے بعد اس کو زوال شروع ہوا۔مختلف سائنس دانوں کی تحقیقات ، خاص طور پر فوٹان (Photons)کے عمل کی دریافت نے روشنی کے ذراتی نظریہ کو ختم کر دیا۔پروفیسر ینگ (اور دوسرے سائنس دانوں) کی تحقیق نے علماء کو مطمئن کر دیا کہ روشنی بنیادی طور پر موج کی سی خصوصیات رکھتی ہے جو بظاہر نیوٹن کے ذراتی نظریہ کے برعکس ہے:

Young's work convinced scientists that light has essential wave characteristics in apparent contradiction to Newton's corpuscular (particle) theory (Encyclopaedia Britanica, 1984, Vol. 19, p. 665)

نیوٹن نے اٹھارھویں صدی عیسوی میں اپنا نظریہ پیش کیا اور صرف دوسو سال کے اندر وہ غلط ثابت ہو گیا۔اس کے برعکس قرآن نے ساتویں صدی عیسوی میں اپنا پیغام دنیا کے سامنے رکھا۔اور چودہ سو سال گزرنے کے باوجود اس کی صداقت آج تک مشتبہ  نہیں ہوئی۔کیا اس کے بعد بھی اس یقین کے لیے کسی مزید ثبوت کی ضرورت ہے کہ نیوٹن جیسے لوگوں کا کلام محدود انسانی کلام ہوتا ہے اور قرآن لا محدود ذہن سے نکلا ہوا خدائی کلام ہے۔قرآن کے بیانات کا ابدی طورپر درست ثابت ہونا ایک انتہائی غیر معمولی صفت ہے جو کسی بھی دوسرے کلام کو حاصل نہیں۔یہی واقعہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ قرآن خدائی کلام ہے اور بقیہ تمام کلام انسانی کلام۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom