قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ خدا نے سات آسمان اوپر تلے پیدا کیے۔تم خدا کی تخلیق میں کوئی خلل نہ دیکھو گے۔تم پھر نگاہ ڈال کر دیکھو،کہیں تم کو کوئی خلل نظر آتا ہے۔تم دوبارہ نگاہ ڈال کر دیکھ لو۔آخرکار تمہاری نگاہ حقیر اور عاجز ہو کر تمہاری طرف لوٹ آئے گی(67:3-4)۔
خدا نے ایک عظیم کائنات پیدا کی۔ا س کائنات میں ہر آن بے شمار سرگرمیاں جاری ہیں۔مگر تمام سرگرمیاں نہایت منظم طور پر ہو رہی ہیں۔کہیں کوئی بے قاعدگی نہیں۔ کسی کا عمل یہاں اعلیٰ معیار سے کم نہیں۔
Book :