تعليم وتربيت
اگست 1945ء ميں جاپان مكمل طور پر تباه هوگيا۔ اس نے سياسي آزادي بھي كھودي اور معاشي استقلال بھي۔ اس كے بعد جاپان نے يه كيا كه سياسي آزادي كے مسئله كو چھيڑے بغير معاشي استقلال كے ليے جدوجهد شروع كردي، اس طريق كار كے ذريعه جاپان نے اتني كاميابي حاصل كي كه آج وه سپر اقتصادي طاقت شمار كيا جاتاهے۔ 1990ء تك جاپان دنيا كو 5 كھرب ڈالر قرض كے طورپر دے چكا تھا۔ اندازه هے كه 1995ء تك جاپان كے عالمي قرضه كي مقدار 10 كھرب ڈالر هوچكي هوگي۔ جاپان 1945ء ميں امريكا كا سياسي محكوم تھا، آج جاپان نے خود امريكا كو اپنا اقتصادي مقروض بنالياهے۔
پاكستان كے ايك كالم نويس مسٹر ابو ذر غفاري مئي 1992ء ميں كابل گئے۔ وهاں ان كي ملاقات ايك جاپاني صحافي سےهوئي، انھوں نےجاپاني صحافي سے پوچھا كه جاپان كي اس حيران كن ترقي كا راز كيا هے۔ كس طرح ايسا هوا كه جاپان نے ايك ناممكن كو ممكن بنا ديا۔
جاپاني صحافي نے جواب ديا كه جاپان كي اعليٰ ترقي كا راز جاپاني قوم كےاعليٰ كردار ميں چھپا هوا هے۔ اس نے كها كه همارے پاس قدرتي وسائل نهيں۔ اس ليے هم اپنے بچوں هي كو اپنا سب سے بڑاسرمايه سمجھتے هيں۔ جاپان كا ايك ايك گھر گويا جاپاني بچه كي تربيت گاه هے۔ جاپان كے لوگ اپنے بهترين وسائل اپنے بچه كي تعليم پر صرف كرتےهيں۔ چنانچه جاپاني قوم اس وقت مكمل طورپر ايك تعليم يافته قوم هے۔ همارے يهاں جهالت كا كوئي وجود نهيں۔ جاپان ميں اتنے زياده سائنسي تعليم يافته لوگ هيں كه آپ جاپان كو ايك سائنسي قوم كهه سكتےهيں۔
اس تعليم وتربيت نے جاپان كے لوگوں ميں اعليٰ ترين قومي كيركٹر پيدا كرديا هے، مثلاً جاپاني قوم انتهائي محبت وطن قوم هے۔ اگر قوم كا ايك روپيه كا نقصان هورهاهو تو ايك جاپاني اپني قوم كو ايك روپيه كے نقصان سے بچانے كے ليے اپنا سو روپيه كا نقصان كروالينے كو اپنے ليے اعزاز سمجھے گا (نوائے وقت، لاهور، 12 جولائي 1992ء)۔جاپان نے حريف سے ٹكراؤ كو چھوڑا۔ اس كے بعد هي يه ممكن هوا كه وه اپنے يهاں اعليٰ سائنسي معاشره وجود ميں لاسكے۔ يهي دنيا ميں ترقي اور كاميابي كا واحد راسته هے۔