والدین كي ذمه داري
حدیث کی کتابوں میں ایک روایت آئی ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے: ابو هريره سے روايت هے كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے فرمايا۔ هر پيداهونے والا فطرت (صحيح) پر پيدا هوتا هے۔ پھر اس كے ماں باپ اس كو يهودي بنا ديتے هيں يا اس كو نصراني بنا ديتے هيں يا اس كو مجوسي بنا ديتے هيں۔(صحیح البخاری، حدیث نمبر1358)اس كا مطلب صرف مذهبي معنوں ميں يهودي اورعيسائي اور مجوسي بنانا نهيں هے۔ يه تو بنانے كي آخري صورت هے۔ حقيقت يه هے كه اس ميں هر وه بگاڑ شامل هے، جو والدين كے ذريعه ان كي اولاد ميں پيداهوتاهے۔ چنانچه دوسري روايتوں ميں عمومي الفاظ بھي آئے هيں۔ مثلاً ایک روایت یہ ہے:
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهُ لِسَانُهُ، فَإِذَا أَعْرَبَ عَنْهُ لِسَانُهُ، إِمَّا شَاكِرًا، وَإِمَّاكَفُورًا(مسند احمد، حدیث نمبر 14805)۔ یعنی جابر بن عبدالله سے روايت هے كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے فرمايا۔ هر پيدا هونے والا فطرت (صحيح) پر پيدا هوتا هے۔ يهاں تك كه وه بولنے لگے۔ پھر جب وه بولنے لگتا هے تو وه شكر گزار يا ناشكرا بن جاتا هے۔
بچے پيدا هوتے هي بولنے نهيں لگتے۔ وه كچھ عرصه كے بعد بولتے هيں۔ بولنا شروع کرنے سے پهلے ان كا ربط ان كي پيدائشي فطرت سے هوتا هے، بولنے كے بعد ان كا ربط ان كے قريبي ماحول سے هوجاتا هے،جو كچھ ملے اس پر الله كا شكر كرنا هے يا اس كو كسي اور كا عطيه سمجھنا هے، اس كا ابتدائي سبق انھيں اپنے ماں باپ سے ملتاهے۔ كسي كوچھوٹا ديكھ كر اس كو حقير سمجھنا يا كسي كو بڑا ديكھ كر جل اٹھنا، يه بھي پهلي بار ان كو اپنے والدين هي كے ذريعه معلوم هوتا هے۔ اس طرح والدين يا تو اپنے بچوں كو نيك عمل بناتےهيں يا ان كو بد عمل بنا ديتےهيں۔ بچه كا گھر اس كا سب پهلا مدرسه هے اور بچه كے والدين اس كے سب سے پهلے معلم۔