سنجيده هونا ضروري هے

ايك صاحب اپنے بچوں كے ليے بهت سخت تھے۔ هميشه ڈانٹ كر بات كرتے تھے۔ كبھي كسي نےان كو اپنے بچوں كے ساتھ نرمي سے بات كرتےهوئے نهيں ديكھا۔ لڑكے ان سے اس قدر ڈرتے تھے كه ان كے سامنےكوئي بولنے كي همت نهيں كرتا تھا۔ جب وه گھر ميں داخل هوتے تو تمام بچے خاموش هو كر ادھر اُدھر دبك جاتے۔

ايك روز كا واقعه هے كه وه گھر ميں داخل هوئے۔ سيڑھي كو طے كركے جب وه اپنے مكان كي چھت پر پهنچے تو انھوں نے ديكھا كه ان كا ايك بچه بجلي كے پول سے لپٹا هوا هے۔ بجلي كے تار ميں ايك پتنگ پھنس گئي تھي۔ پتنگ كو حاصل كرنے كے شوق ميں لڑكا بارجه كا سهارا لےكر پول پر چڑھ گيا۔ ابھي اس كا كام پورا نهيں هوا تھاكه اس كے باپ آگئے۔ نگاهيں ملتے هي بچه سهم گيا مگر بالكل خلاف معمول باپ نے كوئي سخت بات نهيں كهي بلكه نهايت نرم لهجے ميں بولے’’بيٹے تم وهاں كهاں‘‘ اس كے بعد انھوںنےمحبت كے انداز ميں لڑكے كو ترغيب دي كه وه آهسته آهسته اترے اور بارجه كا سهارا لے كر دوباره گھر ميں آجائے۔ بعد كو ايك شخص سے انھوں نے يه واقعه بيان كرتے هوئے كها: ميں نے مسكرا كر اور نرم لهجه ميں اس ليے بات كي كه مجھے انديشه هوا كه اگر ميں اس نازك موقع پر ڈانٹتا هوں تو وه گھبرا اٹھے گا اور پول سے چھوٹ كر ينچے سڑك پر جاگرے گا۔ اس نزاكت نے مجھے مجبور كيا كه ميں اپني عادت كے خلاف بچه سے ميٹھے انداز ميں بات كروں۔

 اگر آدمي كو صورت حال كي نزاكت كا احساس هو اور وه اس كے ليے دردمند هو تو اس كي دردمندي خود هي مجبور كرے گي كه وه اشتعال كے بجائے برداشت كا طريقه اختيار كرے، وه تصادم كے بجائے بچ كر نكلنے كي تدبير كرے۔ ’’كون صحيح اور كون غلط‘‘ كي بحث ميں پڑنے كے بجائے وه مسئله كے حل كے پهلو پر دھيان دے۔ اور اگر اس كو نزاكت كا احساس نه هو تو وه اپني عام عادت كے مطابق ’’بچه‘‘ كو پول پر ديكھ كر بگڑ اٹھے گا خواه اس كا يهي انجام كيوں نه هو كه لڑكا 30 فٹ كي بلندي سے سڑك پر جاگرے اور اس كي هڈي پسلي چور هوجائے۔

ساري تاريخ كا يه تجربه هے كه جب آدمي كسي معامله ميں سنجيده هو تو اس كا انداز اور هوتاهے۔ اور جب وه سنجيده نه هو تو اس كا انداز بالكل دوسرا هوتا هے۔ كوئي دليل اس شخص كے ليے دليل هے جو سنجيده هو۔ سنجيده آدمي هي كسي بات كے وزن كو محسوس كرتاهے۔ سنجيده آدمي هي كسي مسئله كي نزاكتوں كو اهميت ديتا هے۔ اس كے برعكس، جوشخص سنجيده نه هو وه هر دليل كي كاٹ كے ليے كچھ نه كچھ الفاظ بول دے گا۔ هر قيمتي بات كو سن كر ايك غير متعلق بحث چھيڑ دے گا۔ اوراگر اس كي بات كا جواب دے كر بات كو از سر نو واضح كيا جائے تو وه وضاحت كے خلاف دوباره كوئي بحث نكال لے گا۔ اور اصل بات بدستور اس كي گرفت سے دور ره جائے گي۔ يه ايك حقيقت هے كه كوئي دليل اسي كے لئے دليل هے جو اس كو سمجھنا چاهے ۔جو سمجھنا نه چاهے اس كے ليے كوئي دليل دليل نهيں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom