محرومی ایک نعمت
مئي 2000ء میں میں نے بہار کا سفر کیا۔ اس سفر میں مجھے بتيا (بہار) كا يتيم خانه ديكھنے كا اتفاق هوا۔يه يتيم خانه 1928ء سے قائم هے۔ حقیقت یہ ہے کہ كسي بچه يا بچي كا يتيم هونا كوئي برائي نهيں۔ يه ايك نعمت هے جو فطرت كي طرف سے كسي كو دي جاتي هے۔ اگر يتيم هونا نعمت نه هوتا تو الله تعاليٰ پيغمبر ِ اسلام كے ليے يتيمي كا انتخاب نه فرماتے۔يتيم هونا كسي بچه يا بچي كے ليے قدرت كي طرف سے ايك خوشخبري هے۔ اس بات كي خوشخبري كه تم كو زندگي كے سفر كے ليے وه كورس عطا كيا گيا هے جو اس انسان كو عطا هوا جس كے بارےميں نه صرف مسلمان بلكه غير مسلم حضرات بھي اس بات كي گواهي دے رهے هيں كه آپ صلي الله عليه وسلم تاريخ بشري كے سب سے زياده كامياب انسان تھے۔
يتيم بچه يا بچي كو پيداهونے كے بعد دنيا ميں اپنے فطري امكان كو بروئے كار لانے كے ليے اور كيا چيز ملني چاهيے اس كااشاره اس قرآني آيت ميں ملتا هے:أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى (93:6)۔ يعني، کیا اللہ نے تم کو یتیم نہیں پایا، پھر اس نے تم کو ٹھکانا دیا۔ اپنے آغاز حيات ميں اپني زندگي كي تعميركے ليے ايك مأويٰ۔ ميں سمجھتا هوں كه يه يتيم خانه اور اسي طرح تمام يتيم خانے اسي آيت كي عملي تفسير هيں۔وه يتيموں كو مأويٰ فراهم كرتےهيں۔ اس طرح كے كام كو ميں اپني زبان ميں منصوبهٔ خداوندي سمجھتا هوں۔
ايك صاحب نے اپنا قصه بتاتے هوئے كها كه ميں بچپن ميں يتيم هوگيا تھا۔ ميرے رشته داروں نے مجھے يتيم خانه ميں داخل كرديا۔ ميرے ساتھ دو يتيم بچے اور تھے۔ هم تينوں نے يتيم بچوں كي حيثيت سے يتيم خانه ميں پروش پائي۔ اس وقت بظاهر همارا كوئي مستقبل نه تھا۔ مگرآج هم تينوں الله كے فضل سے كامياب زندگي گزار رهے هيں۔ميں نے كها كه يه آپ كے اسي يتيم هونے كا نتيجه هے۔ يتيمي كي حالت بهترين حالت هے۔ يتيمي آدمي كے اندر خودشناسي پيدا كرتي هے۔ وه آدمي كے اندر خود كفيل بننے كا جذبه ابھارتي هے۔ يتيم آدمي سمجھتا هے كه ميرا كوئي سهارانهيں، اس ليے مجھ كو خود هي سارا عمل كرنا هے۔ اس طرح وه دوسروں سے زياده محنت كرنے لگتا هے۔ يتيمي كے حالات آدمي كو هيرو بناديتےهيں۔