خاندان كي اهميت

خاندان (family) وسيع تر انسانيت كا ايك يونٹ هے۔ خاندان كے اندر محدود دائرے ميں وه تمام حالات پيش آتے هيں جو وسيع تر انسانيت كے اندر زياده بڑے پيمانے پر پيش آتے هيں۔ اِس اعتبار سے، خاندان هر ايك كے ليے گويا ايك تربيتي اسكول هے۔ هر آدمي اپنے خاندان كے اندر اُن تمام باتوں كو سيكھ سكتا هے جو دنيا ميں كامياب زندگي گزارنے كے ليے ضروري هيں۔ مگر اِس كي ايك شرط هے، وه يه كه آدمي خاندان پرستي كا شكار نه هو۔ وه اپنے خاندان كو بھي اُس نظر سے ديكھے جس طرح كوئي شخص دوسرے انسانوں كو ديكھتا هے۔

حقيقت يه هے كه دنيا ميں جتنے مختلف قسم كے كيريكٹر هيں، وه سب كيريكٹر هر آدمي كے اپنے خاندان كے افراد ميں موجود هوتے هيں۔خاندان هر آدمي كے ليے روايتي ’’جامِ جمشيد‘‘ كي مانند هے۔ خاندان كے آئينے ميں آدمي هر قسم كے اخلاق كا نمونه ديكھ سكتا هے۔ اِس طرح هر آدمي كے ليے يه ممكن هے كه وه اپنے خاندان اور رشتے داروں كو ديكھ كر زندگي كا تجربه حاصل كرے اور اپني زندگي كي حقيقت پسندانه انداز ميں منصوبه بندي كرے۔

مگر بهت كم ايسے افراد هيں جو اِس قريبي امكان سے فائدے اٹھاتے هيں۔ اِس محرومي كا سبب كيا هے۔ اس كا سبب صرف ايك هے، اور وه هے لوگوں كے اندر موضوعي طرزِ فكر كا نه هونا۔ لوگوں كا حال يه هے كه وه اپنے خاندان كے افراد كے بارے ميں بهت جلد متعصبانه طرز فكر كا شكار هوجاتے هيں۔ اُن كو اپنے گھر والوں كي غلطي دكھائي نهيں ديتي۔ وه خاندان سے باهر كے افراد كے بارے ميں غير همدردانه انداز ميں سوچتے هيں اور اپنے خاندان كے افراد كے بارے ميں همدردانه انداز ميں۔ وه خاندان سے باهر كے افراد كو ايك نظر سے ديكھتے هيں اور اپنے خاندان كے افراد كو دوسري نظر سے۔اِس طرح اُن كا حال يه هوجاتا هے كه وه نه اپنوں كي زندگي سے سبق حاصل كرتے هيں اور نه دوسروں كي زندگي سے كوئي نصيحت حاصل كرتے هيں ۔

اگست 1996ء میں میرا امریکا کا سفر ہوا۔ وہاںماؤنٹ هالي ( نيو جرسي)كي مسجد ميں ايك اجتماع هوا۔ اس ميں زياده تر عورتيں شريك تھيں۔ اس ميں خطاب كا موضوع تھا كه امريكي معاشره ميں بچوں كا اسلامي تحفظ۔ اس پر بولتے هوئے ميں نے جو كچھ كها اس كا خلاصه يه تھا:ميں نے كها كه اگلي نسل كا اسلامي تحفظ اس طرح نهيںهوسكتا كه آپ ايك مولوي صاحب كو مقرر كرديں جو روزانه شام كو آكر ’’دينيات‘‘ پڑھا ديں۔ يا كوئي ديني رساله آپ اپنے بچوں كے نام جاري كرديں۔ يا انھيں كلچرل نوعيت كي كچھ چيزوں كا عادي بنانے كي كوشش كريں۔ اس كا واحد حل يه هے كه اگر آپ كو اپنے بچوں كو اسلامائز كرنا هے تو سب سے پهلے اپنے گھر كو اسلامائز كيجئے۔ آپ كے گھر ميں دنيا كا چرچا نه هو بلكه دين كا چرچا هو۔ گھر كا ماحول مادي رنگ ميں رنگا هوا نه هوبلكه آخرت كے رنگ ميں رنگا هوا هو۔دوسري بات يه كه آپ اپنے بچوں كے اندر داعيانه اسپرٹ پيدا كريں۔ يه ايك اصول هے كه جو داعي نهيں بنتا اس كو مدعو بننا پڑتا هے۔ اس ليے اگر آپ نے اپنے بچوں كے اندر داعيانه اسپرٹ نهيں پيدا كي تو وه دوسروں سے متاثر هو كر رهيں گے۔ يه فطرت كا قانون هے، اور فطرت كا قانون كبھي نهيں بدلتا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom